کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا پرتشدد احتجاج ؛ شریک افراد کی نگرانی، فہرستیں مرتب کی جانے لگیں

کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے پرتشدد احتجاج جاری ہے۔کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے پرتشدد احتجاج میں شریک افراد کی نگرانی، فہرستیں مرتب کی جانے لگیں۔

ذرائع کے مطابق موبائل میپنگ اور جیو فینسنگ سمیت جدید تکنیکی ذرائع کے ذریعے احتجاج میں شریک افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے اور ان کا ریکارڈ مرتب کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایکشن کمیٹی کوئی عوامی تحریک نہیں یہ آمرانہ سوچ ہے، کشمیری صحافی مختار بابا

اطلاعات ہیں کہ لانگ مارچ اور پرتشدد سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے جس میں کریکٹر سرٹیفکیٹ کی معطلی، ای سی ایل میں شمولیت، پاسپورٹ بلاک ہونے اور موبائل سمز کی بندش جیسے اقدامات شامل ہو سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایسے افراد کے ممکنہ غیر ملکی روابط اور فنڈنگ کی بھی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ، غنڈہ گردی،متعددسکیورٹی اہلکارشدید زخمی

یاد رہے کہ کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی نے راولاکوٹ کے قریب دھرنا دے رکھا ہے اس دوران فورسز سے جھڑپیں بھی ہوئی ہیں ، گزشتہ دنوں سی ایم ایچ راولاکوٹ پر حملے میں 4سکیورٹی اہلکار شہید اور20زخمی ہوئے تھے۔

حکومت کی جانب سے موقف ہے کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائیگی اور قانون پوری طاقت سے نافذ کیا جائیگا ، پولیس کی جانب سے درجنوں افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر حکومت کا ’کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی‘ کے ساتھ مذاکرات کا امکان مسترد، معطل ایف آئی آرز بحال کر دی گئیں

حکومت نے سابق معاہدہ کے تحت ختم کی گئیں 177 ایف آئی آرز بھی بحال کردی ہیں جس کے بعد ایکشن کمیٹی کے کارندوں میں خوف کی فضا ہے اورذرائع کے مطابق اب وہ ہجوم سے اپنے آپ کو بچانا چاہتے ہیں