نیلم (راجہ ساجد،کشمیر ڈیجیٹل)ڈپٹی ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نیلم سید ممتاز حسین شاہ کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سردار تبسم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کیل محمد نواز ناصر، اسسٹنٹ آ ٹھمقام عادل قریشی، صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نیلم آفتاب تبسم ، سید ذاکر حسین شاہ نمائندہ محکمہ اطلاعات سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں بینظیر تعلیمی وظائف پروگرام پر عملدرآمد، مستحق طلباء کے سکولوں میں اندراج، حاضری، تعلیمی وظائف اور فیلڈ میں درپیش مسائل سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ پروگرام کے حوالے سے بریفنگ دی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی کے جتھے کا کشمیری نوجوان فیصل پر حملہ،پاکستانی پرچم چھین لئے
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نیلم سید ممتاز حسین شاہ نے کہا کہ بینظیر تعلیمی وظائف پروگرام مستحق خاندانوں کے بچوں کو تعلیم کے حصول میں معاونت فراہم کرنے اور ان کا تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پروگرام کے ثمرات حقیقی مستحقین تک پہنچانے کے لیے محکمہ تعلیم اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے درمیان مؤثر رابطہ کاری، طلبہ کے تعلیمی کوائف کی بروقت تصدیق اور سکولوں میں حاضری کی نگرانی ناگزیر ہے۔
انہوں نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ فیلڈ میں درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ اہل طلبہ و طالبات کو تعلیمی وظائف کے حصول میں غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اجلاس میں محکمہ تعلیم و بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے درمیان مؤثر رابطہ کاری، طلبہ کے ریکارڈ کی بروقت تصدیق اور مستحقین کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وادی لیپا، مسافروں سے بھرا ٹیوٹا ہائی ایس حادثے کا شکار
اجلاس کے دوران فیلڈ سٹاف نے اپنے درپیش مسائل اور مشکلات کی نشاندہی کی اور ان کے حل کے لیے تجاویز پیش کیں۔
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سردار تبسم نے محکمہ تعلیم کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا تعلیمی وظائف پروگرام پر مؤثر عملدرآمد اور مستحق طلبہ و طالبات کو سہولیات کی فراہمی کیلئے محکمہ تعلیم ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔
اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ محکمہ تعلیم اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے درمیان باہمی رابطہ کاری کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ فیلڈ میں درپیش مسائل کا بروقت ازالہ اور مستحق طلبہ و طالبات کو تعلیمی وظائف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
آخر میں ڈپٹی ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نیلم سید ممتاز حسین شاہ نے اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور بینظیر تعلیمی وظائف پروگرام پر مؤثر عملدرآمد کے لیے ان کے تعاون کو سراہا۔




