لندن(کشمیر ڈیجیٹل) کشمیری سوشل میڈیا ایکٹویسٹ فیصل کی جانب سے برمنگھم کونصلیٹ کے باہرپاکستانی پرچم لہرانے پر کالعدم ایکشن کمیٹی کے جتھےنے حملہ کردیا۔
رپورٹس کے مطابق کشمیری سوشل میڈیا ایکٹویسٹ فیصل کےساتھ نوبت ہاتھا پائی تک جاپہنچی تاہم برطانوی پولیس کی مداخلت سے فیصل کو جتھے سے بچالیا۔
کشمیر سوشل میڈیا ایکٹویسٹ فیصل کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ ان کے رشتہ دار اور ساتھی انعام الحق ، لیاقت لون،یاسر ملک، بھٹی صاحبان بھی شامل تھے جن کے ساتھ ملکر کالعدم ایکشن کمیٹی کیخلاف احتجاج ریکارڈ کروایا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر: مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت4.4 ریکارڈ
فیصل کا مزیدکہنا تھا کہ جیسے ہی ایکشن کمیٹی کےخلاف ہم احتجاج ریکارڈ کروا رہے تھے اسی دوران کالعدم ایکشن کمیٹی کے جتھے نے ہم پر حملہ کردیا اور پاکستان پرچم چھین کر چھپا دیئے ۔
فیصل نے کہا کہ ہم حکومت آزادکشمیر اور پاکستانی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کیخلاف برطانیہ میں فوری کارروائی کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔
فیصل کا کہنا تھا کہ برمنگھم میں پاکستان کے حق میں نعرے لگانے والے کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں نے حملہ کردیا ، پاکستان کے پرچم چھپا دیئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اقوام متحدہ ورلڈ انویسٹمنٹ فورم 2026: سید ذیشان حیدر کی دوحہ میں آزاد کشمیر کی نمائندگی
فیصل نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے لوگ دہشتگرد ہیںجو ریاست کیخلاف بھارتی ایماء پر انتشار پھیلا رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان اور پاکستانی اداروں اور پاک فوج کیساتھ کھڑے ہیں ۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیر بنے گا پاکستان ہمارا نعرہ ہے اور اسے پائیہ تکمیل تک پہنچا کردم لیں گے




