مظفرآباد،ٹریفک کا المناک حادثہ، ٹرک لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگیا

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل )مظفرآباد کے نواحی علاقے لوہار گلی میں ٹریفک کا المناک حادثہ، سامان سے لدا ٹرک مذکورہ شاہراہ پر لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگیا۔

ذرائع کے مطابق سامان سے لدا ٹرک لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر مرکزی شاہراہ پر الٹ گیا جس سے سڑک پر سامان بکھر گیا۔ بعد ازاں مرکزی شاہراہ پر ٹریفک جام ہوگئی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حالات مزید خراب ہوئے تو ایمرجنسی لگ سکتی ہے،وزیراعظم فیصل راٹھور

شہریوں کی بڑی تعداد نے اپنی مدد آپ کے تحت ٹرک کو سڑک کنارے کھڑا کیا، سامان اکھٹا کرکے محفوظ بنایا۔ تاہم حادثے میں ڈرائیور کو معمولی چوٹیں بھی آئیں۔

حادثے کے بعد مقامی شہریوں نے ایبٹ آباد اور مظفرآباد کو ملانے والی مرکزی شاہراہ کی خستہ حالی اور مسلسل لینڈ سلائیڈنگ پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مذکورہ شاہراہ گزشتہ کئی دہائیوں سے لینڈ سلائیڈنگ کی زد میںہونے کے باوجود حکومت اور محکمہ شاہرات کی نااہلی کے باعث تاحال کسی مسیحا کی منتظر ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عوامی ایکشن کمیٹی کی 9 جون سے قبل ہڑتال کی کال مسترد، کاروبار زندگی رواں دواں

سڑک کی خستہ حالی کےباعث مسافروں کو ہر وقت خطرات کا سامنا رہتا ہے۔ماضی میں بھی بہت سے حادثات ہوچکے مگر کوئی اقدام نہیں اٹھایا جاسکا۔

شہریوں کے مطابق مختلف ادوار میں سڑک کی تعمیر و مرمت اور حفاظتی اقدامات کیلئے فنڈز مختص کیے گئے، تاہم مسئلے کا مستقل حل تاحال نہیں نکالا جا سکا۔