میرپور ، ڈڈیال ، کوٹلی،راولاکوٹ،وادی لیپہ(کشمیر ڈیجیٹل)جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے 9 جون کو دی گئی احتجاجی کال کے باوجود میرپور، ڈڈیال اور کوٹلی میں معمولاتِ زندگی اور کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔
تمام بڑے بازار، مارکیٹیں اور تجارتی مراکز کھلے رہے جبکہ دکانوں پر خریداروں کی آمدورفت بھی معمول کے مطابق دیکھی جا رہی ہے۔
شہریوں نے اپنے روزمرہ کے معاملات بلا تعطل جاری رکھے ہوے ہیں اور کسی قسم کی ہڑتال یا کاروباری بندش دیکھنے میں نہیں آئی
مزید یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ:مہاجرین نشستوں سے متعلق ریفرنس پر فیصلہ محفوظ
حکومت کی جانب سے کالعدم قرار دی گئی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال کو عوامی سطح پر خاطر خواہ پذیرائی نہ مل سکی جس کے باعث میرپور، ڈڈیال اور کوٹلی میں تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال اور معمول کے مطابق ہیں۔
میرپور آزاد کشمیر: 9 جون کی احتجاجی کال کے باوجود تمام بازار اور مارکیٹیں کھلی ہیں۔ شہریوں نے معمولاتِ زندگی جاری رکھتے ہوئے کاروباری سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیا
تمام تجارتی مراکز معمول کے مطابق فعال، دکانیں کھلی ہیں۔ احتجاجی کال کا کاروباری سرگرمیوں پر کوئی اثر نہ پڑ سکا۔ آزاد کشمیر: تاجروں نے کاروبار جاری رکھا، معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوئے
تفصیلات کے مطابق راولاکوٹ سمیت آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں معمولاتِ زندگی معمول کے مطابق جاری ہیں۔
مختلف علاقوں میں بازار، تجارتی مراکز اور کاروباری سرگرمیاں کھلی ہوئی ہیں۔راولاکوٹ شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار ہے اور سڑکوں پر معمول کے مطابق آمدورفت جاری ہے۔
تعلیمی اداروں، سرکاری و نجی دفاتر اور دیگر کاروباری مراکز میں بھی سرگرمیاں معمول کے مطابق دیکھی جا رہی ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی: آدتیہ راج کول سمیت “را” کے پالتو اکاؤنٹس کا پاکستان مخالف پروپیگنڈا بے نقاب
شہر کے مرکزی بازاروں اور تجارتی مراکز میں خریداروں اور دکانداروں کی موجودگی سے کاروباری سرگرمیوں میں تسلسل نظر آ رہا ہے۔
مارکیٹوں میں خرید و فروخت کا عمل جاری ہے جبکہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اپنی معمول کی مصروفیات انجام دے رہے ہیں۔
راولاکوٹ میں بازاروں کی رونق اور شہری سرگرمیوں نے اس امر کی عکاسی کی ہے کہ زندگی معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔ عوام پرامن ماحول میں اطمینان کے ساتھ اپنے کاروبار اور دیگر امور سرانجام دے رہے ہیں۔
آزاد کشمیر کے دیگر شہروں میں بھی صورتحال معمول کے مطابق ہے اور کاروباری، سماجی اور تعلیمی سرگرمیوں میں کسی قسم کی رکاوٹ دیکھنے میں نہیں آ رہی۔
شہریوں نے پرامن ماحول کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے معمولاتِ زندگی کے تسلسل پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ ڈڈیال و کوٹلی آزاد کشمیر: عوام نے پرامن ماحول میں روزمرہ سرگرمیاں جاری رکھیں۔
وادی لیپہ میں حالات مکمل طور پر معمول کے مطابق ہیں۔ سڑکوں پر حسب معمول ٹریفک رواں دواں ہے جبکہ کاروباری مراکز بھی اپنے روزمرہ معمولات کے مطابق کھلے ہوئے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق زندگی کا پہیہ بغیر کسی رکاوٹ کے چل رہا ہے اور عوام اپنے روزمرہ کے کاموں میں مصروف ہیں۔
اس دوران عوامی حلقوں میں امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ وادی لیپہ کے لوگ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ذاتی یا گروہی مفادات پر ریاست کے وسیع تر مفاد کو ترجیح دیں گے، اور کسی بھی غیر یقینی صورتحال سے بچنے کے لیے ذمہ دارانہ رویہ اختیار کریں گے۔




