پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیکر ون ڈے سیریز اپنے نام کرلی

پاکستان نے 3 میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی، پاکستان نے 158 رنز کا ہدف 42 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

آسٹریلیا نے تیسرے اور آخری میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف دیا تھا۔

آسٹریلوی ٹیم کےکپتان جوش انگلس نے 65 رنز کی اننگز کھیلی، لیبوشین اور ایلکس کیری نے 19، 19 رنز اسکور کئے۔

ایڈم زمپا 10 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3، ابرار احمد اور شاداب خان نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایم جی پاکستان کی گاڑی کی 2لاکھ 6 ہزار 229روپے ماہانہ اقساط،خریداروں کیلئے بڑی آفر

یاد رہےکہ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 42 رنز سے شکست دیکر میچ اپنے نام کیا تھا۔

دوسری جانب پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے آٹھ اوورز 30 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں، ابرار احمد اور شاداب خان نے دو، دو جبکہ حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلیا کی جانب سے کپتان جاش انگلس 65 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ اُن کے علاوہ کوئی بھی آسٹریلوی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا اور اس کے سات کھلاڑی ڈبل فگرز میں بھی داخل نہ ہو سکے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مہاجرین کی 12 نشستوں کا معاملہ، مریم نواز یا بلاول بھٹوکا دورہ آزادکشمیرمتوقع

پاکستان یہ ون ڈے سیریز جیت چکا ہے۔ اس سے قبل سنہ 2024 میں پاکستان نے آسٹریلیا کو اس کے ہوم گراؤنڈ میں تین ون ڈے میچز کی سیریز میں دو، ایک سے شکست دی تھی۔

واضح رہے کہ راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دی تھی جبکہ لاہور میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 41 رنز سے شکست دے کر سیریز ایک، ایک سے برابر کر دی تھی۔