آزادکشمیر: آئی ٹی فروغ کیلئے اہم پیشرفت، سینکڑوں طلباء امتحان میں شامل

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم اور فنی تربیت کے فروغ کی جانب ایک اور اہم پیش رفت۔

مون کری ایشنز سکول آف انفارمیشن ٹیکنالوجی میں نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اسلام آباد کے زیرِ اہتمام کمپیوٹر آپریٹر اور گرافک ڈیزائنر لیول تھری کے پہلے بیچ کے دو روزہ فائنل امتحانات کامیابی سے مکمل ہو گئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پرامن حالات مزید خراب نہ کئے جائیں،ایکشن کمیٹی احتجاج ختم کرے، طلباء کی اپیل

امتحانات میں ایک سو طلبہ نے اپنی علمی اور عملی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے اور انہیں عملی میدان کیلئے تیار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

مون کری ایشنز سکول آف انفارمیشن ٹیکنالوجی میں نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اسلام آباد کے بورڈ آف ٹیکنیکل اینڈ پروفیشنل ایجوکیشن کے زیرِ اہتمام دو روزہ فائنل امتحانات کا انعقاد کیا گیا۔

کمپیوٹر آپریٹر اور گرافک ڈیزائنر لیول تھری کے پہلے بیچ کے ان امتحانات میں مجموعی طور پر ایک سو طلبہ نے شرکت کی۔

پریکٹیکل امتحانات کے دوران طلبہ نے کمپیوٹر آپریشنز اور گرافک ڈیزائننگ سے متعلق مختلف ٹاسک مکمل کیے اور اپنی فنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

دو روزہ امتحانات ڈپٹی ڈائریکٹر نیو ٹیک ڈاکٹر امیر احمد کی نگرانی میں منعقد ہوئے، جبکہ امتحانی ٹیم میں جنید اکبر مغل اور احسن خان بھی شامل تھے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ہائیکورٹ :گیس قیمتوں میں اضافے کیخلاف رٹ دائر، سیکرٹری انڈسٹریز،ڈویژنل کمشنرز عدالت طلب

مون کری ایشنز کے پرنسپل صلاح الدین شاہ نے امتحانات کے کامیاب انعقاد پر نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اسلام آباد کی انتظامیہ، ڈاکٹر امیر احمد اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

مظفرآباد میں جدید فنی تعلیم کے یہ مواقع نوجوانوں کیلئے امید کی نئی کرن ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے تربیتی پروگراموں کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو سکیں۔

ڈاکٹر امیر احمد کی نگرانی میں تھیوری اور پریکٹیکل امتحانات کا انعقادنیو ٹیک کی امتحانی ٹیم نے ادارے کی سہولیات اور نظم و ضبط کو سراہا۔پرنسپل صلاح الدین شاہ کا امتحانی ٹیم کے تعاون پر اظہار تشکر ۔