اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی حکومت کا جموں وکشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔جس کیلئے بلاول بھٹویا مریم نواز کے دورہ آزادکشمیر کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس سے قبل آزادکشمیر میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے وفاقی حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے ممبران وفاقی وزراء نے آزادکشمیر کا دورہ کرکے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاملات طے کرنے کیلئے لائحہ عمل پیش کیا ۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے آزادکشمیر کی ریاستی صورتحال کی سنگینی کا ادراک رکھتے ہوئے آئندہ دو دنوں میں مریم نوازشریف یا بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ایک وفد کے مظفرا آباد پہنچنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا،سکیورٹی فورسز کا آپریشن ،فتنہ الخوارج کے 4 کارندے واصل جہنم
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز یا چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری وفد کے ہمراہ آئندہ ایک یا دو دنوں میں عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کیلئے مظفرآباد کا دورہ متوقع ہے جس کا مقصد معاملات کو سیاسی بنیادوں پر حل کیا جاسکے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومتی کمیٹی کے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کے بعد حکومت آزادکشمیر نے آل پارٹیز کانفرنس طلب کی جس میں بعض نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ایک قرارداد بھی پیش کی ۔
تاہم مہاجرین کی بارہ نشستوں کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس کوئی لائحہ عمل نہ دے سکی اور معاملہ آزاکشمیر قانون ساز اسمبلی کے مشترکہ اجلاس پر چھوڑ دیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر کی عدالتی تاریخ کا بڑا فیصلہ،مجرم کو 10 کروڑ سے زائد دیت دینے کا حکم
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے آزادکشمیر کی ریاستی صورتحال کی سنگینی کا ادراک رکھتے ہوئے آئندہ دو دنوں میں مریم نوازشریف یا بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ایک وفد بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔




