مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)آزادجموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن کے زیر اہتمام محکمہ جنگلات کی اسسٹنٹ کنزرویٹر فاریسٹ بی۔17اورفاریسٹ رینجر بی۔ 16 کی آسامیوں پر مردو خواتین کی دوڑ کا شیڈول جاری۔
پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جا ری کردہ پر یس ریلیز کے مطابق اسسٹنٹ کنزرویٹر آف فاریسٹ (بی۔ 17)اور فاریسٹ رینجر بی۔ 16 کی آسامیوں کیلئے مرد وں کی دوڑ31اکتوبر 2026کی صبح بوقت 10:00بجے ہوگی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر: آئی ٹی فروغ کیلئے اہم پیشرفت، سینکڑوں طلباء امتحان میں شامل
خواتین امیدواران کی دوڑیکم نومبر 2026کی صبح بوقت 10:00بجے ایئر پورٹ تا ساتھرہ پارک مظفرآباد منعقد ہو گی۔
قواعد کے تحت ایسے امیدواران جو 06کلومیٹر کا فاصلہ 40منٹ میں دوڑ کر طے کریں گے وہی اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر یں گے وہ امتحان /ٹیسٹ کیلئے اہل تصور ہو ں گے۔
جملہ امیدواران کو مقررہ مقام پر بوقت 09:00بجے صبح لازمی پہنچنا ہو گا تاکہ تصدیقی عمل مکمل کرتے ہوئے بروقت دوڑ کا عمل شروع کیا جا سکے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پرامن حالات مزید خراب نہ کئے جائیں،ایکشن کمیٹی احتجاج ختم کرے، طلباء کی اپیل
تاخیر سے آنے کی صورت میں ذمہ داری امیدواران پر عائد ہو گی۔ امیدواران کے کال لیٹر آزادجموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ www.ajkpsc.gov.pkپر اپ لوڈ کر دیئے جائیں گے۔
امیدواران کو بذریعہ ڈاک کال لیٹر ارسال نہیں کیے جائیں گے۔ تاہم پریس ریلیز ہذا بشکل اشتہار اخبارات میں بھی شائع کی جائے گی تاکہ جملہ امیدواران مطلع ہوں۔
اگر کسی امیدوار کا کال لیٹر ویب سائٹ پر دستیاب نہ ہو تو وہ اپنا نام اور رول نمبر، لسٹ سے ڈاؤن لوڈ کرتے ہوئے یا اصل بینک چالان رسید دکھا کر دوڑ میں شامل ہو سکتا ہے۔
مزید معلومات کیلئے 05822.920205,9202026,920208,920214پر رابطہ کریں۔
یہ معلومات کمیشن کی ویب سائٹ www.ajkpsc.gov.pkپر بھی دستیاب ہے۔




