پرامن حالات مزید خراب نہ کئے جائیں،ایکشن کمیٹی احتجاج ختم کرے، طلباء کی اپیل

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) مختلف سکولوں، کالجز کے بچوں نے کالعدم ایکشن کمیٹی کی قیادت سے اپیل کی ہے کہ وہ چار ماہ سے جاری دھرنے فوری طور پر ختم کریں تاکہ تعلیمی ضیاع کو روکا جاسکے ۔ 

طلباوطالبات کا کہنا تھا کہ جس طرح گزشتہ چار ماہ سے پرامن ریاست کے حالات کشیدہ کئے گئے ہیں اس سے ہمارے مستقبل کو دائو پر لگادیا گیا ہے ۔

بچوں کا مزید کہنا تھا کہ مظفرآباد ، میرپور اور کوٹلی میں امن بحال ہوا ہے ، طلباء وطالبات سکول ، کالجز،یونیورسٹیوں میں جانے لگے ہیں ۔

کالعدم ایکشن کمیٹی کی قیادت سے کہتے ہیں دھرنا ختم کریں اور امن کو فروغ دیں تاکہ ہمارا مستقبل محفوظ ہوسکے۔

طلباوطالبات کا کہنا تھا کہ ہماری تعلیم پہلے سے ہی بہت متاثر ہوچکی ہے ، عمرنذیر انکل خدا را ہم پر رحم کریںاور ہمیں پرامن ماحول میں جینے دیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:میرپور: یومِ تاسیس پر ظفر مغل کا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام مکتوب

بچوں کا کہنا ہے کہ ہم ایکشن کمیٹی کی قیادت کوکہنا چاہتے ہیں کہ پرامن ریاست کے حالات خراب نہ کریں۔ہم پرامن لوگ ہیں ۔

گزشتہ چار ماہ کے دوران ہماری تعلیم پہلے ہی متاثر ہو چکی ہے، اب دوبارہ اسکول کھل چکے ہیں ، مظفرآباد کا رخ نہ کریں۔ ہمیں پُرامن ماحول فراہم کیا جائے تاکہ ہماری تعلیم کا سلسلہ جاری رہ سکے۔

طلباء وطالبات نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ہماری ریاست میں امن برقرار رکھا جائے اور ہمیں تعلیم حاصل کرنے کا موقع دیا جائے۔

طلباء وطالبات نے کہا کہ ہم تمام ذمہ داران سے گزارش کرتے ہیں کہ ریاست کا امن مزید تباہ ہونے سے بچائیں ، ہم بچوں کو ببھی پر امن رہنے دیں تاکہ ہم اپنا مستقبل سنوار سکیں۔

طلباء وطالبات کا مزید کہنا تھا کہ آئے روز کے دھرنوں، احتجاج اور جھگڑوں سے ریاست کے حالات خراب ہونے کے باعث ہم گھر سے نکل نہیں سکتے۔

گزشتہ چار ماہ سے جاری انتشار کے بعد مظفرآباد، میرپور اور کوٹلی کے حالات بڑی مشکل سے ٹھیک ہو ئے، اب انہیں دوبارہ خراب نہ کیا جائے۔

طلباء وطالبات کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں پڑھائی کرنے کا موقع دیں تعلیم ہمارا یہ حق ہے اور اس حق سے ہمیں کوئی بھی محروم نہیں کرسکتا۔