ایم جی پاکستان نے اپنی پلگ اِن ہائبرڈ ایس یو وی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای وی کیلئے خصوصی فنانسنگ آفر متعارف کرا دی ۔
کمپنی کے مطابق اب گاڑیوں کے شوقین افراد گاڑی ماہانہ 2 لاکھ 6 ہزار 229 روپے کی اقساط پر حاصل کرسکیں گے۔
یہ فنانسنگ پیکیج زیرو مارک اپ اور بغیر کسی پوشیدہ چارجز کے پیش کیا جا رہا ہے، جسے پاکستان میں ہائبرڈ گاڑیوں کیلئے دستیاب نمایاں فنانسنگ آفرز میں شمار کیا جا رہا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر کے کچھ لوگ اور گروپس ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، میجر گروآریا کا انکشاف
اس خصوصی پیشکش کے تحت خریداروں کو متعدد مفت سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی تاکہ گاڑی کی ابتدائی ملکیتی لاگت کم کی جا سکے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ پیکیج میں 74 ہزار 243 روپے مالیت کی انشورنس گارنٹی، 3 لاکھ 6 ہزار 869 روپے مالیت کی دو سالہ گاڑی انشورنس، 25 ہزار روپے مالیت کا ٹریکر اور ایک لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کا 7 کلو واٹ ہوم چارجر مفت فراہم کیا جائے گا۔
کمپنی کے مطابق ان تمام مراعات کی مجموعی مالیت 5 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد بنتی ہے، جس سے پلگ اِن ہائبرڈ گاڑی خریدنے کے ابتدائی اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا،سکیورٹی فورسز کا آپریشن ،فتنہ الخوارج کے 4 کارندے واصل جہنم
ایم جی پاکستان کا کہنا ہے کہ یہ فنانسنگ منصوبہ ملک بھر میں موجود اس کے ڈیلرشپ نیٹ ورک کے ذریعے دستیاب ہوگا۔
دلچسپی رکھنے والے صارفین اپنے قریبی ڈیلر شپ سے رابطہ کرکے ڈاؤن پیمنٹ، فنانسنگ مدت اور دیگر شرائط و ضوابط سے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
کمپنی کے مطابق بڑھتی ہوئی ایندھن کی قیمتوں اور متبادل سفری ذرائع میں عوامی دلچسپی کے پیش نظر ہائبرڈ اور برقی گاڑیوں کو زیادہ قابلِ رسائی بنانے کیلئے اس نوعیت کے خصوصی پیکجز متعارف کرائے جا رہے ہیں۔



