وزیراعظم شہبازشریف سے ڈاکٹر نجیب نقی کی ملاقات،مسئلہ کشمیر پرحمایت کا اعادہ

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان نے ملاقات کی۔

ملاقات میں آزاد کشمیر میں ترقیاتی عمل تیز کرنے اور عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے وفاقی حکومت کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کو صدر آزاد جموں و کشمیر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اسسٹنٹ کنزرویٹر، رینجرز کیلئے اپلائی کرنیوالے امیدواروں کی دوڑ کا شیڈول جاری

اس موقع پر وزیراعظم نے آزاد کش*میر میں ترقیاتی منصوبوں کو تیز کرنے اور عوام کی بہتری کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصوابِ رائے کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق ملنے تک کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر میں ترقیاتی عمل کو تیز کرنے اور عوام کا معیارِ زندگی بہتر بنانے کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیراعظم  پاکستان نے کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصوابِ رائے کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق ملنے تک کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کو ان کے جائز حقوق ملنے تک ان کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔
وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ خان بھی ملاقات میں موجود تھے۔