کور ممبرایکشن کمیٹی کے گھر گیامگر ہفتے کا وقت دینے سے بھی انکار کردیا،فیصل ممتاز راٹھور

مظفرآباد( کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے وزیراعظم ہاوس میں منعقدہ کامیاب کل جماعتی کانفرنس کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کیلئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو سٹیک ہولڈرز کی حیثیت سے دعوت دی۔

میں خود کل ایکشن کمیٹی کے ایک کور ممبر کے گھر دعوت دینے کیلئے گیا۔ ایکشن کمیٹی کیساتھ طے شدہ معاہدے کے مطابق معاملات حل ہوئے، ہم نے ایکشن کمیٹی سے ایک ہفتے کا وقت مانگا ۔۔

انہوں نے پانچ، سات دن دینے سے بھی انکار کیا۔ محسوس ہوتا ہے کہ مہاجرین نشستیں ختم بھی ہو جائیں تو بھی ایکشن کمیٹی ریاست کو بند کرنا ہی چاہے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:محکمہ خوراک کی خالی آسامیوں پر بھرتی کیلئے ہونیوالے انٹرویو ملتوی

ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ ایکشن کمیٹی کو طاقت سے روکنے کا فیصلہ نہیں کیا، ہم بات چیت سے معاملات حل کرنا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم فیصل راٹھور کا کہنا تھا کہ آزادانہ، منصفانہ، شفاف، غیر جانبدارانہ اور پُر امن انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائےگا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حافظ حمد اللہ کئی گھنٹوں سے لاپتہ، پارٹی کارکنوں، فیملی میں تشویش کی لہر

الیکشن کی شفافیت کیلئے تمام ضروری انتظامی، قانونی اور سیکیورٹی اقدامات بروئے کار لائے جائیں تاکہ عوام بلا خوف و خطر، دباؤ یا مداخلت کے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے، مؤخر کرنے، متاثر کرنے یا پٹڑی سے اتارنے کی کسی بھی کوشش کا قانون کے مطابق سختی سے سدباب کیا جائے تاکہ جمہوری عمل کا تسلسل برقرار رہے