بلوچستان رئیلٹی چیک نے بھارت کے خفیہ ادارے ریسرچ اینڈ انالسز ونگ (را)کے زیرِ اثر چلنے والے ایکس (ٹوئٹر) ہینڈلز کی جانب سے گمراہ کن پروپیگنڈے (ڈس انفارمیشن) کی مہم کا پردہ چاک کردیا۔
بھارت کی ایک فرضی اور جھوٹا بیانیہ بنانے کی کوشش ناکام، بھارتی خفیہ ایجنسی (را) کے حمایت یافتہ ہر اکاؤنٹ نے ایک الگ اسپیڈ شیٹ شیئر کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:جہلم ویلی: بڑا اپ سیٹ،راجہ ثاقب سمیت اہم شخصیات ذیشان حیدر کے قافلے میں شامل
جس میں سکیورٹی اہلکاروں کی تعداد کی فہرست ایک دوسرے سے بالکل مختلف اور متضاد ہے۔ان شیئر کی گئی دستاویزات میں واضح تضادات درج ذیل ہیں:
رازق بلوچ نامی ایکس ہینڈل سے شیئر کی گئی شیٹ میں 6 جے سی اوز اور 78 ایف سی اہلکاروں کی شہادت کا دعویٰ کیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کا ایک سے زائد حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان
جبکہ عادل راجہ کے ایکس ہینڈل سے شیئر کردہ شیٹ میں 9 جے سی اوز اور 51 ایف سی اہلکار بتائے گئے ہیں۔
🧵بلوچستان رئیلٹی چیک نے بھارت کے خفیہ ادارے ریسرچ اینڈ انالسز ونگ (R&AW) کے زیرِ اثر چلنے والے ایکس (ٹویٹر) ہینڈلز کی جانب سے گمراہ کن پروپیگنڈے (ڈس انفارمیشن) کی مہم کا پردہ چاک کیا ہے۔ ایک فرضی اور جھوٹا بیانیہ بنانے کی کوشش میں، را (R&AW) کے حمایت یافتہ ہر اکاؤنٹ 3/1 pic.twitter.com/0jWBXrAuD8
— Balochistan Reality Check (@TommyJuata) May 24, 2026
ایک تیسرے ایکس ہینڈل باہوٹ نے ایک تیسری قسم کی شیٹ شیئر کی جس میں 6 جے سی اوز اور 58 اہلکاروں کو دکھایا گیا ہے ۔
تینوں اکائونٹس کا الگ الگ بیانیہ اور واشگاف تضادات قطعی طور پر ثابت کرتے ہیں کہ یہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کا سپانسرڈ کردہ ایک منظم پروپیگنڈا ہے۔




