جہلم ویلی (کشمیر ڈیجیٹل)جہلم ویلی کی سیاست میں بڑا پ سیٹ، یونین کونسل سڑگ چناری میں عوامی طاقت کا سمندر سید ذیشان حیدر کے قافلے میں شامل ہوگیا۔
عمران خان کے نظریے، خودداری کی سیاست اور حقیقی تبدیلی کے بیانیے پر اعتماد کرتے ہوئے 40 سے زائد خاندانوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرکے مخالفین کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی۔
سری کے مقام پر منعقدہ تاریخی شمولیتی پروگرام میں راجہ ثاقب علی، راجہ محمد علی، راجہ بابر شاہین، راجہ شاہ زمان، راجہ محسن علی، راجہ عثمان افسر، راجہ احسن علی، راجہ عاطف، راجہ مختیار، راجہ نزاکت، راجہ اکرام خالد، چوہدری جنید اور دیگر معزز شخصیات نے اپنے خاندانوں اور برادریوں سمیت سید ذیشان حیدر کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
سید ذیشان حیدر کی آمد پر شاندار استقبال کیا گیا، ڈھول کی تھاپ، فلک شگاف نعروں اور والہانہ جوش نے ماحول کو گرما دیا۔ نوجوانوں کے جذبے اور عوامی جوش و خروش نے واضح کردیا کہ حلقے میں تبدیلی کی ہوا اب طوفان بن چکی ہے اور عوام نے اپنا فیصلہ عمران خان کے نظریے اور سید ذیشان حیدر کی قیادت کے حق میں سنا دیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ، ٹرین سانحہ: انسانیت، روایات ، قومی اقدار پر حملہ ، خون رائیگاں نہیں جائے گا، نوابزادہ جمال رئیسانی
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار اسمبلی سید ذیشان حیدر نے کہا کہ عوام اب روایتی سیاست، محرومیوں اور کھوکھلے نعروں سے تنگ آچکے ہیں۔ نوجوان باشعور ہوچکا ہے اور اب فیصلہ صرف خدمت، دیانت اور حقیقی قیادت کی بنیاد پر ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ یونین کونسل سڑگ چناری آنے والے انتخابات میں تحریک انصاف کا مضبوط ترین قلعہ ثابت ہوگی اور یہاں سے تاریخی لیڈ حاصل کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ:یہ صرف سیاسی شمولیت نہیں بلکہ عوامی شعور کا انقلاب ہے۔ لوگ عمران خان کے نظریے، خودداری کی سیاست اور عوامی حقوق کی جدوجہد کے ساتھ کھڑے ہورہے ہیں۔
حلقے کے نوجوان، بزرگ اور خواتین تبدیلی کے سفر کا حصہ بن چکے ہیں۔ تعمیر و ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے اور ان شاءاللہ کامیابی ہمارا مقدر بنے گی۔”
تقریب سے راجہ محمد علی خان، چیئرمین راجہ سجاد حسین، راجہ جمیل صدیق ایڈووکیٹ، سید آفتاب بخاری، راجہ تنویر عزیز، راجہ گل افسر، حاجی قعبدالغفور شیخ ، راجہ افضال اکبر، راجہ آزاد اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی کوششیں رنگ لے آئیں، ایران،امریکہ معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئیں
مقررین کا کہنا تھا کہ کہ سڑگ چناری پورے حلقے کی انتخابی مہم کو لیڈ کرے گا۔ عوامی طاقت اب ایک سمت میں کھڑی ہوچکی ہے اور آنے والے دنوں میں مزید بڑی سیاسی شخصیات اور خاندان تحریک انصاف میں شامل ہوں گے۔
شرکاء نے “کون بچائے گا پاکستان، عمران خان عمران خان”، “تم زور لگا لو جیتے گا”، “پیر میرا جیتے گا، ویر میرا جیتے گا، ذیشان حیدر جیتے گا” کے فلک شگاف نعروں سے ماحول کو گرما دیا۔
سیاسی حلقوں کے مطابق سید ذیشان حیدر کی قیادت میں جاری “دھواں دار بولنگ” نے مخالفین کی صفوں میں کھلبلی مچا دی ہے۔ درجنوں سیاسی وکٹیں گرنے کے بعد حلقے میں تحریک انصاف کی پوزیشن غیر معمولی طور پر مضبوط ہوچکی ہے جبکہ آئندہ چند روز میں مزید بڑے سیاسی سرپرائزز متوقع ہیں۔




