تحریک تحفظ آئین پاکستان کی کال پر پی ٹی آئی کا احتجاجی مظاہرہ،عمران خان کی رہائی کامطالبہ

ہٹیاں بالا (کشمیر ڈیجیٹل/عمر بھٹی راجپوت) پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم ویلی کے زیر اہتمام تحریک تحفظ آئین پاکستان کی کال پراحتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری انفارمیشن یوتھ ونگ عامر روشن اعوان کی قیادت میں ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر ایران روانہ

مرکزی نائب صدر آزاد کشمیر ذیشان حیدر کاظمی، آصف اقبال مغل اور سید مجاہد عباس نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو فوری طور پر شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے اور انہیں دیگر اسیران سمیت فوری رہا کیا جائے۔

مقررین نے کہا کہ عمران خان کے خلاف قائم مقدمات جھوٹے ہیں جنہیں فوری ختم کیا جانا چاہیے۔انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ عمران خان کو انصاف فراہم کرتے ہوئے فوری رہائی دی جائے۔

مقررین نے دیوان غلام محی الدین کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں گزشتہ روز گھر سے غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا، لہٰذا انہیں فوری رہا کیا جائے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اظہر صادق کو بڑا جھٹکا، عبدالرشید نوشاہی کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان

مقررین نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے غریب عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال دیا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے اور پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے۔۔۔