ڈڈیال (نمائندہ خصوصی ایم رفیق خان سے)چوہدری عبدالرشید نوشاہی آف ٹھارہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار حلقہ ایل اے ون ڈڈیال چوہدری افسر شاہد ایڈووکیٹ کے قافلے میں شمولیت کا فیصلہ کرتے ہوئے آئندہ انتخابات میں بھرپور سپورٹ کا اعلان کر دیا۔
عبدالرشید نوشاہی نے کہا کہ چوہدری اظہرصادق نے حلقہ کے عوام سے کئے گئے وعدے وفا نہیں کئے، انشاءاللہ حلقہ ایل اے ون ڈڈیال سے چوہدری افسر شاہد ایڈووکیٹ کامیاب ہوں گے۔
تقریب میں نمبردار الطاف ارشد، عادل خالد چوہدری ایڈووکیٹ، حافظ شیراز، چوہدری ریاست پوٹھہ، خان ظفر خان، چوہدری لیاقت علی ایڈووکیٹ سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی اور چوہدری افسر شاہد ایڈووکیٹ کی کامیابی کے لیے مکمل تعاون اور بھرپور سپورٹ کا اعلان کیا۔
عبدالرشید نوشاہی نے کہا کہ پیپلز پارٹی میری جماعت ھے اور افسر شاہد میرے لیڈر ھیں میں نے پچھلے الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار اور موجودہ ایم ایل اے چوہدری اظہر صادق کی حمایت کی تھی لیکن چوہدری اظہر صادق عوام علاقہ کی توقعات پر پورا اترنے میں مکمل طور پر ناکام رہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد : شوکت مغل سمیت 6 افسران بی ایس-17 میں ترقی پاگئے، نوٹیفکیشن جاری
پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خان ظفر خان نے کہا کہ موجودہ دور پچھلی دہائیوں کی بنسبت بدترین دور رہا ہے جہاں پر نا صرف مخالفین کے خلاف بدترین انتقامی کاروائیاں کی کئیں بلکہ تھانہ کچہری پر منسٹر کے چار سے پانچ منظور نظر افراد کا غلبہ رہا لوگوں کے جائز کاموں میں روڑے اٹکائے جاتے رہے۔۔
مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا تھانہ کچہری میں موجودہ منسٹر کے حواریوں نے قبضہ کئے رکھا رشوت ستانی اور کرپشن کا دور دورہ رہا۔یہی وجہ ہے کہ حلقہ کے عوام چوہدری اظہر صادق سے متنفر ہو گئے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:میرپور : بجلی بحران کے باعث الیکٹرک چولہوں، برقی ہیٹرز پر پابندی عائد
آمدہ الیکشن میں انھیں پیپلز پارٹی کی قوت کا اندازہ ھو جائے گا پیپلز پارٹی نے ابھی تک اپنے پتے شو نہیں کئے الیکشن کا بگل بجنے دیں مخالفین کو سرپرائز دیں گے۔




