راجہ مسعود

حلقہ وسطی باغ کی نشست جیت کر عمران خان کے نام کروں گا : راجہ مسعود الرحمان

باغ ( کشمیر ڈیجیٹل )راجہ مسعود الرحمان ایڈووکیٹ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی ضلع باغ نے کہا ہے کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے 80فیصد سے زائد لوگوں کا نمائندہ عمران خان ہے ۔

انہوں نے کہا کہ8 مئی کو پی ٹی آئی حکومت پر شب خون مارا گیا ۔ آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی رجسٹریشن منسوخ کر کے آزاد کشمیر کے آمدہ الیکشن کو مشکوک بنا دیا گیا ہے ۔ آزاد کشمیر میں پی ڈی ایم حکومت نے پہلے جعلی محاذ آرائی کی فضا بنا کر بعد میں من پسند ایم ایل ایز کی حکومت مسلط کی گئی جس نے آزاد کشمیر میں انتقامی کارورائیاں کیں ۔

جس کے نتیجے میں ایکشن کمیٹی کی تحریک چلی جو عوام کے بنیادی حقوق سے متعلق ہے جس کی مکمل حمایت کرتے ہیں ۔ آزاد کشمیر اور پاکستان میں فری اینڈ فئیر الیکشن کروائے جائیں اور اقتدار عوام کے حقیقی نما ئندوں کے حوالہ کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ کونسلر راجہ عارف خان صدر پی ٹی آئی حلقہ ؤسطی باغ راجہ امتیاز سینئر نائب صدر پی ٹی آئی راجہ نصیر خان نائب صدر وسطی باغ راجہ ایوب راجہ سبیل طلعت ایوب ارشاد ڈار راشد ساقی پیر انور راجہ وقار ایڈووکیٹ راجہ حبیب سیکرٹری اطلاعات کونسلر راجہ طارق نسیم الطاف شاھد عزیز ایڈیشنل سیکرٹری سجاد منہاس منور خان ,آفتاب اعجاز و دیگر بھی موجود تھے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی رجسٹریشن معطلی،میر عتیق نے راجہ منصور پر سنگین الزامات عائد کردیئے

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو انتخابی عمل سے باہر رکھنے کے لیے رجسٹریشن منسوخ کی گئی جس سے الیکشن کمیشن بھی مشکوک ہو گیا ہے ۔ راجہ مسعود الرحمان ایڈوکٹ نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پک اینڈ چوز کی سیاست سے نفرتیں پیدا ہو رہی ہیں جس کی ذمہ دار پی پی پی اور مسلم لیگ ن لیگ ہیں ۔

حلقہ وسطی باغ میں مکمل مافیا مسلط ہو گیا ہے اور انتقامی کارروائیاں عروج پر ہیں اور لوٹ سیل لگی ہوئی ہے ۔ آزاد کشمیر کے تمام ادارے مکمل طور پر تباہ و برباد ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہر چوک چوراہے اور ہر فورم پر عوامی حقوق کی آواز بلند کرینگے ۔

مظلوم محکوم لوگوں کیساتھ کھڑے رہ کر ان کے حقوق کا تحفظ و دفاع کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ باغ میں شخصی راج کو مسترد کرتے ہیں ۔ آزاد کشمیر میں ہیلتھ کارڈ کو بحال کیا جائے۔

بی آئی ایس پی کو فیئر طریقہ سے لوگوں تک پہنچایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن منسوخی کے باوجود پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں بھرپور حصہ لے گی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:میرپو : بجلی بحران کے باعث الیکٹرک چولہوں، برقی ہیٹرز پر پابندی عائد

گاجر مولی جو بھی انتخابی نشان ہو گا لیکر عوام میں جائیں گے ۔ قیادت نے اعتماد کیا تو حلقہ وسطی کی سیٹ کو جیت کی صورت میں عمران خان کے نام کریں گے ۔