پٹہکہ بار

پٹہکہ بار کے مسائل جلد حل ہوں گے ،قائمقام چیف جسٹس عدالت العالیہ جسٹس شاہد بہار کا اعلان

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) ضلع مظفرآباد کی تحصیل بار پٹہکہ نصیرآباد ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران نے حلف اٹھا لیا قائمقام چیف جسٹس عدالت العالیہ جسٹس سید شاہد بہار نے حلف لیا ۔

تفصیلات کے مطابق قائمقام چیف جسٹس عدالت العالیہ جسٹس سید شاہد بہار نے تحصیل بار پٹہکہ نصیرآباد ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران نے حلف حلف لیا ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس شاہد بہار نے کہا کہ تحصیل بار پٹہکہ نصیرآباد کے مسائل سے آگاہ ہوں ان کے مسائل کو حل کریں گے میں پٹہکہ نیلم ویلی بار کو ایک سمجھتا ہوں وکیل مرد حر ہوتا ہے ۔

میں نے دوران وکالت کبھی پیسے کمانے کا نہیں سوچا سرکاری ملازمین کو کسی نہ کسی فورم پر جوابدی ہوتی ہے لیکن وکیل کی جواب دہی نہیں ہوتی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جسٹس سید شاہد بہار نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

ہمارا ضمیر مطمئن ہونا چاہیے کہ ہم کس قدر سائل کو انصاف فراہم کر رہے ہیں اللہ پر یقین رکھتے ہوئے کام کرنا چاہیے کہ ہم نے اللہ کو جواب دینا ہے ۔

مختصر سی زندگی میں تین حشرے بڑی مشکل سے ملتے ہیں زندگی ریت کی طرح ہے زندگی پیسوں سے نہیں ملتی ہم ایک کمرے کے کھیتی ہیں یہ ہماری زندگی ہے سچائی اور دیانت داری سے زندگی گزارنی چاہیے ججز کو انصاف پر مبنی فیصلے کریں ۔

قانون کے مطابق کام کریں غلط کام نہ کریں یہ ہماری دیانت داری ہے اپنے حصے کا کام کریں معاشرے کو نہ دیکھیں چائنہ نے کیسے ترقی کی وہ پہلے قوم بنے ہم بھی اچھے بنے اور اچھی وکالت کریں پٹہکہ بار میری پسندیدہ بار ہے ۔

یہاں کے وکلاء نے ہمیشہ اپنے حصے کا بہترین کام کیا ہمیشہ اپنے پیشے سے مخلص رہے سینئر وکلا سے جونیئر وکلا سیکھیں پٹہکہ بار کے مسائل مجھ سے زیادہ کون جانتا ہے آپ کی مکانیت کا مسلہ بہت جلد حل کرتے ہوئے آپ کو بلڈنگ فراہم کریں گے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سینئر جج جسٹس سید شاہد بہار قائم مقام چیف جسٹس ہائیکورٹ مقرر

رولز آف لا کا پرچم بلند رکھیں اور اپنے پیشے سے مخلص ہو کر کام کریں تقریب سے نو منتخب صدر چوہدری مشتاق ایڈوکیٹ،جنرل سیکرٹری رئیس عباسی،سابق صدر سید تجمل نقوی،تمیم چغتائی ایڈوکیٹ و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔