مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)آزاد کشمیر ایس ڈی ایم اے کے مطابق آزادکشمیر میں 25 مئی سے 31 مئی تک شدید ہیٹ ویو کا امکان ہے
، اس حوالہ سے محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ سٹیٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے ہیٹ ویوو کے پیش نظر شہریوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔
ایس ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ زیادہ پانی پئیں اور خود کو ہر ممکن ہائیڈریٹ رکھیں، دوپہر 10 بجے سے شام 5 بجے تک غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کارکردگی کا دفاع ممکن نہ ہو تو میڈیا پرحملے شروع ہوجاتے ہیں،عطا تارڑ کا سہیل آفریدی کی دھمکی پر ردعمل
مویشیوں کیلئے پانی اور سایہ کا مناسب انتظام رکھنے کی تاکید کی گئی ہے۔ شدید گرمی کے باعث غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
شہریوں کو ہیٹ اسٹروک کی علامات سے متعلق آگاہ رہنے کی تلقین کی گئی ہے۔ پٹھوں میں کھچاؤ، متلی، چکر اور دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی کو خطرناک علامات قرار دیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:برنالہ:پی ٹی آئی رہنماچوہدری عدالت حملے میں جاں بحق، خاتون راہگیر زخمی
ایس ڈی ایم اے کے مطابق شہری گھروں کی کھڑکیوں، دروازوں پر پردوں کا استعمال کریں تاکہ سورج کی روشنی براہ راست اندر نہ آئے۔ہلکے، ڈھیلے اور ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں۔ کالے کپڑوں کے پہناوے سے گریز کریں تاکہ گرمی کی شدت سے بچا جاسکے ۔
تمام اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک علاج مراکز قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ہسپتالوں میں طبی عملہ، ادویات اور پانی کی دستیابی یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔
ا س کے علاوہ ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ اور محکمہ جنگلات کو ہنگامی تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایس ڈی ایم اے نے تمام اضلاع میں کنٹرول رومز فعال کرنے کا حکم دے دیا. تعلیمی اداروں کو بچوں کو شدید گرمی سے محفوظ رکھنے کے اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔ این جی اوز اور کمیونٹی تنظیموں کو ہیٹ اسٹروک آگاہی مہم میں شامل ہونے کی اپیل کی گئی ہے، عوام کو پانی زیادہ پینے اور خود کو ہائیڈریٹ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔




