برنالہ:پی ٹی آئی رہنماچوہدری عدالت حملے میں جاں بحق، خاتون راہگیر زخمی

برنالہ (کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان تحریک انصاف برنالہ کے رہنما و سابق چیئرمین زکوٰاۃ و عشر و چیف آرگنائزرچوہدری عدالت خان قتل، راہگیر خاتون زخمی ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق پنگالی موڑ، تھانہ موئل کی حدود میں فائرنگ کے افسوسناک واقعہ میں سابق چیئرمین زکوٰاۃ و عشر چوہدری عدالت خان کو قتل کر دیا گیا، جبکہ ایک راہگیر خاتون بھی گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سہیل آفریدی کی کرسی خطرے میں،وفاقی آئینی عدالت میں علی امین گنڈا پور کی بحالی کی درخواست دائر

ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے پنگالی موڑ کے قریب چوہدری عدالت علی خان پر اچانک فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ کے دوران قریب سے گزرنے والی ایک خاتون بھی دو گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئی، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ موئل کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔ پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

علاقے میں پیش آنے والے اس واقعہ کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ مقامی شہریوں نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:شہداء کی قربانیاں مقدس امانت ہیں، پائیدار امن تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی: فیلڈ مارشل

صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر و سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی کی چیف آرگنائزر تحصیل برنالہ پی ٹی آئی و سابق چیئرمین ضلع زکوتہ و عشر چوہدری عدالت خان کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت

صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر و سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم کا لواحقین سے اظہار تعزیت

سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی کا حکومت سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ ، شفاف تحقیقات کے ذریعے ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا دلوائی جائے۔