خلا کی جانب تاریخی اڑان، ذیشان علی شٹل میں سوار، قوم کی نظریں مشن پر جم گئیں

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان کے لیے تاریخی لمحہ آگیا، پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی خلائی مشن کے لیے شٹل میں سوار ہوگئے، ان کی کامیابی اور بحفاظت واپسی کے لیے پوری قوم دعاگو ہے۔

خلائی شٹل میں سوار ہونے سے قبل محمد ذیشان علی نے پاکستان کو سلامی پیش کرتے ہوئے سیلوٹ بھی کیا، جس نے اس تاریخی موقع کو مزید یادگار بنا دیا۔

اس موقع پر پاکستانی خلا باز نے کہا کہ یہ مشن پاکستان اور چین کے درمیان دوستی، ہم آہنگی اور مضبوط تعلقات کا عکاس ہے۔

یہ بھی پڑھیں :تاریخ رقم ہونے کو تیار،پاکستانی خلا باز کی خلائی روانگی سے پہلے الوداعی تقریب

 خلائی سفر کے ذریعے پاکستانی عوام کے خوابوں اور امنگوں کو اپنے ساتھ لے کر جا رہے ہیں۔

محمد ذیشان علی کا کہنا تھا کہ یہ سفر صرف انفرادی کامیابی نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم کے لیے فخر اور امید کی علامت ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان کیلئے تاریخی اور قابل فخر لمحہ،پہلے خلاباز ذیشان علی کے سفر روانگی میں چند گھنٹے باقی

پاکستانی خلا باز کی شٹل میں سوار ہونے کے مناظر نے ملک بھر میں خوشی اور جوش و جذبے کی لہر دوڑا دی ہے۔

 قوم کی نظریں اب اس تاریخی خلائی مشن پر مرکوز ہیں اور ہر پاکستانی ذیشان علی کی کامیابی، محفوظ سفر اور وطن واپسی کے لیے دعاگو ہے۔