تاریخ رقم ہونے کو تیار،پاکستانی خلا باز کی خلائی روانگی سے پہلے الوداعی تقریب

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان کے لیے ایک قابلِ فخر اور تاریخی لمحہ قریب آگیا، پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی کی خلائی پرواز سے قبل ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں پاکستانی پرچم لہرا کر قومی جوش و جذبے کا اظہار کیا گیا۔

 خلائی سفر کے لیے روانگی سے قبل منعقدہ اس خصوصی تقریب میں محمد ذیشان علی کو الوداع کہا گیا اور ان کے تاریخی مشن کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان کیلئے تاریخی اور قابل فخر لمحہ،پہلے خلاباز ذیشان علی کے سفر روانگی میں چند گھنٹے باقی

تقریب کے دوران پاکستانی پرچموں کی بہار نے ماحول کو حب الوطنی کے رنگ میں رنگ دیا۔ یہ مناظر پاکستان کی خلائی میدان میں پیش رفت اور قومی فخر کی علامت بن گئے۔

محمد ذیشان علی کی خلائی پرواز کو پاکستان کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ ان کے اس سفر سے ملک کے نوجوانوں، بالخصوص سائنس اور ٹیکنالوجی سے وابستہ نئی نسل کے لیے نئی امیدوں اور

امکانات کے دروازے کھلنے کی توقع ہے۔

پاکستانی خلا باز کی روانگی کا یہ موقع نہ صرف ان کے لیے بلکہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔