مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل )حکومت آزادکشمیر نے مالی سال 2025-26 کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت بلدیاتی اداروں کیلئے 1 ارب 60 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 10 ضلع کونسلوں کی 278 یونین کونسلوں کیلئے 500.400 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔
جو فی یونین کونسل 1.800 ملین روپے بنتے ہیں۔ ترقیاتی منصوبوں کی نشاندہی متعلقہ یونین کونسل کے منتخب اراکین ضلع کونسل کریں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:محکمہ برقیات میں بھرتیاں، امیداروں کا رش،ہزاروں ٹیسٹ دینے پہنچ گئے
اسی طرح 2086 وارڈز پر مشتمل یونین کونسلوں کیلئے 834.400 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ ہر وارڈ کیلئے 0.400 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔
پانچ میونسپل کارپوریشنز کے 133 وارڈز کیلئے 195.600 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں، جو فی وارڈ 1.200 ملین روپے بنتے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی آمد،فیصل ممتاز راٹھور کا جیب سے فنڈز دینے کا اعلان
نوٹیفکیشن کے مطابق 12 ٹاؤن کمیٹیوں کے 53 وارڈز کیلئے 37.100 ملین روپے رکھے گئے ہیں، جبکہ پانچ میونسپل کارپوریشنز کیلئے 6.900 ملین روپے خصوصی گرانٹ بھی مختص کی گئی ہے۔
فنڈز کی تقسیم مالی سال 2023-24 کی آمدن و اخراجات کی بنیاد پر کی جائے گی۔ شامل میونسپل کارپوریشنز میں مظفرآباد، راولاکوٹ، باغ، کوٹلی اور میرپور شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سب سے کم آمدن میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ کی رہی، جو 7.12 فیصد بنتی ہے، جبکہ باغ اور کوٹلی کی میونسپل کارپوریشنز نے نسبتاً زیادہ آمدن جمع کی۔




