راولاکوٹ (کشمیر ڈیجیٹل)محکمہ برقیات پونچھ ڈویژن کے زیراہتمام محدود آسامیوں پر بھرتی کا عمل جاری ہے ۔
محکمہ برقیات کے 157اسسٹنٹ لائن مین اور 54 میٹر ریڈر کی آسامیوںکیلئے پونچھ ڈویژن کے چاروں اضلاع سے نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 18خوارج جہنم واصل
امیدواروں کے رش نے آزاد کشمیر میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کی سنگین صورتحال کو واضح کر دیا۔ محدود آسامیوں کے لیے بھی ہزاروں نوجوان درخواستیں دینے پر مجبور ہیں۔
آزادکشمیر میں دن بدن بیروزگاری میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جس سے نوجوانوں میں فرسٹریشن اور مایوسی بڑھتی جاری ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا: 22 مئی سے 31 اگست تک موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
ذرائع کے مطابق سرکاری اداروں میں محدود پیمانے پر بھرتیوں کیلئے آسامیاں نکالی جاتی ہیں تو وہاں پر ہزاروں نوجوان درخواستیں لیکر پہنچ جاتے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق محکمہ برقیات پونچھ ڈویژن میں اسسٹنٹ لائن مین اور میٹر ریڈرز کی آسامیوں پر نوجوانوں کی بڑی تعداد ٹیسٹ انٹرو میں شامل ہوئے ۔ بھرتی کا عمل تاحال جاری ہے ۔
ذرائع کے مطابق بھرتی کے عمل کے دوران سینکڑوں نوجوان صبح سویرے ہی ٹیسٹ اور انٹرویو کے لیے پہنچ گئے۔ امیدواروں کا کہنا تھا کہ تعلیم مکمل کرنے کے باوجود روزگار کے مواقع نہ ہونے کے برابر ہیں،
جس کے باعث معمولی آسامیوں کے لیے بھی ہزاروں نوجوان درخواستیں دینے پر مجبور ہیں۔شہری اور سماجی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے مزید مواقع پیدا کیے جائی
ں تاکہ پڑھے لکھے نوجوان مایوسی اور بے چینی کا شکار نہ ہوں۔ دوسری جانب محکمہ برقیات کے حکام کے مطابق بھرتیوں کا عمل میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر مکمل کیا جا رہا ہے




