بھارت کی پاکستان مخالف پالیسی کیسے ناکام ہوئی؟اے ایس دلت نے بڑا اعتراف کرلیا

نئی دہلی:بھارت کی خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ اے ایس دلت نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کے خلاف جنگی حکمت عملی اور اسے عالمی سطح پر تنہا کرنے کی بھارتی پالیسی مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں سابق را چیف اے ایس دلت نے کھل کر کہا کہ نہ تو فوجی محاذ آرائی اور نہ ہی پاکستان کو سفارتی طور پر الگ تھلگ کرنے کی کوششیں بھارت کے کسی کام آ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:سابق ’’را‘‘ چیف نے کشمیر پر مودی کی کشمیرپالیسی وبے حسی بے نقاب کردی

انہوںنے زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں جوہری طاقتوں، پاکستان اور بھارت، کے درمیان مسائل کا واحد قابل عمل حل مذاکرات ہیں۔

سابق را چیف نے نے کہاکہ بار بار کی فوجی جارحیت اور سخت گیر پالیسیوں سے کوئی تزویراتی فائدہ حاصل نہیں ہوا بلکہ اس سے دونوں ممالک ایک ایسے تعطل کا شکار ہوئے ہیں جس کا نقصان پورے خطے کو پہنچ رہا ہے۔

بھارتی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ کے یہ بیانات ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بدستور برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت سے پاکستان سے مذاکرات کی باتیں، فاروق عبداللہ کا ردعمل آگیا

مبصرین کے مطابق دلت کا یہ اعتراف بھارت کی مودی سرکار کی اس سخت گیر سوچ کے لیے بڑا دھچکا ہے جس میں پاکستان مخالف پالیسی کو طاقت کی علامت کے طور پر پیش کیا جاتا رہا ہے۔