دبئی پولیس نے خطرناک ڈرائیونگ، تیز رفتاری اور سڑک پر خطرناک کرتب دکھانے والے ایک ایشیائی ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔
عرب میڈیا کے مطابق ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم گاڑی کو تیز رفتاری میں لہراتے ہوئے مختلف لینز میں چلا رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:ڈرائیونگ لائسنس کا حصول مزیدآسان،5سے 10منٹ میں حاصل کریں
جس کے دوران گاڑی نے کئی خطرناک کٹ مارے اور دوسری گاڑیوں کو غلط سمت سے اوورٹیکنگ کر رہا تھا جس سے دیگر شہریوں کی جان خطرے میں پڑ گئی۔
علاوہ ازیں ڈرائیور نے اس لین پر بھی گاڑی چلائی جو صرف ایمبولینس کے لیے استعمال ہوسکتی تھی اور ہائی ویز قوانین کے تحت یہ ایک انتہائی سنگین جرم ہے۔
دبئی پولیس کے جنرل ڈیپارٹمنٹ آف ٹریفک کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جمعہ سالم بن سویدان نے کہا کہ اس قسم کی حرکات انتہائی سنگین ٹریفک خلاف ورزیوں میں شمار ہوتی ہیں کیونکہ ہائی ویز پر معمولی غلطی بھی بڑے حادثے، گاڑی کے الٹنے یا جانی نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔
#News | Dubai Police apprehends Driver for Reckless and Dangerous Driving
Details:https://t.co/LPmtMqOJ1F#RoadSafety pic.twitter.com/gHYzrUaiwY
— Dubai Policeشرطة دبي (@DubaiPoliceHQ) May 15, 2026
انہوں نے واضح کیا کہ سڑک کا شولڈر صرف ہنگامی گاڑیوں، ایمبولینس اور سول ڈیفنس کے لیے مخصوص ہوتا ہے، اس لیے وہاں سے اوورٹیکنگ کرنا قانوناً جرم ہے۔ ان کے مطابق ایسی حرکتیں اچانک اور مہلک حادثات کا باعث بن سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:نیا ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ ایشیائی نژاد ڈرائیور کو گرفتار کرکے گاڑی ضبط کرلی گئی اور مقامی قانون نمبر 30 برائے 2023 کے تحت گاڑی واپس لینے کے لیے 50 ہزار درہم جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
دبئی پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سڑکوں پر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کریں اور کسی بھی خطرناک ڈرائیور کی اطلاع “Police Eye” سروس یا 901 ہیلپ لائن کے ذریعے دیں تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے۔




