آزادکشمیر کے نوجوانوں کیلئے خوشخبری، سی ٹی ڈی کیلئے 472 اسامیوں کی منظوری

آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے محکمہ داخلہ کی جانب سے ایک اہم نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق صدر آزاد جموں و کشمیر نے انسداد دہشت گردی کے محکمے یعنی سی ٹی ڈی کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے لیے مختلف کیڈر کی 472 نئی اسامیوں کی منظوری دے دی ہے۔

یہ بھرتیاں بجٹ ہیڈ MZ0905 کے تحت عمل میں لائی جائیں گی جن میں ایس ایس پی، ایس پی، ڈی ایس پی، انسپکٹر، سب انسپکٹر، اے ایس آئی، کانسٹیبل اور ٹیکنیکل سٹاف سمیت دیگر عہدے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:دچھور میراں کیلئے ماڈل ڈگری کالج منظور، اسامیاں بھی تخلیق کردی گئیں

حکام کے مطابق نئی بھرتیوں سے انسداد دہشت گردی کارروائیوں، انٹیلی جنس کلیکشن، ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور حساس علاقوں میں فوری رسپانس کی صلاحیت بہتر ہوگی جبکہ نوجوانوں کیلئے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ ان نئی اسامیوں پر بھرتیاں موجودہ قواعد و ضوابط کے مطابق کی جائیں گی اور اس منظوری کے بعد پولیس محکمہ مزید اسامیوں کا مطالبہ نہیں کریگا۔

اس اقدام کا مقصد ریاست میں سکیورٹی کے نظام کو بہتر بنانا اور دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لانا ہے تاکہ عوامی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر حکومت نے سیکرٹریز کی 7اسامیاں ختم کردیں

یاد رہے کہ ان اسامیوں کی منظوری کے بعد ممکنہ طور پر نئی آنیوالی حکومت ہی تھرڈ پارٹی ایکٹ کے ذریعےبھرتیاں کریگی۔اس سے قبل بھی محکمہ پولیس اور محکمہ تعلیم آزادکشمیر میں این ٹی ایس کے ذریعے ہزاروں بھرتیاں کی گئی ہیں۔

عدالتی فیصلہ کے مطابق گریڈ7 کی اوپر کی تمام اسامیاں تھرڈ پارٹی ایکٹ کے ذریعے پر کی جائیں گی۔