وادی نیلم: جیپ حادثے کا شکار،10 افراد زخمی ، 3 کی حالت تشویشناک

وادی نیلم (کشمیر ڈیجیٹل)وادی نیلم کے علاقے کٹن گٹلی کے مقام پر ہارڈ ٹاپ جیپ حادثے کا شکار ہو گئی، حادثے میں 10افراد زخمی ہوگئے ۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق 8افراد زخمی جبکہ حادثے میں 03 زخمی افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔ ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ کی طرف روانہ ہو گئیں جبکہ مقامی لوگوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:تعلیمی پیکیج وزیر اعظم کی نا اہلی ، محسن عزیز نے فیصل راٹھور کو آڑے ہاتھوں لے لیا

تفصیلات کے مطابق وادی نیلم کے گاوں کٹن گٹلی لنک روڈ پر مسافر جیپ حادثے کاشکار ہوگئی ۔حادثے میں ڈرائیور چوہدری منظور ولد غلام نبی سمیت10 افراد زخمی ہوگئے ۔

مقامی افراد کے مطابق کٹن جاگراں میں پانچ دنوں کے اندر تیسرا بڑا حادثہ پیش آ یا ۔کٹن گٹلی لنک روڈ پر ہاٹ ٹاپ جیپ بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہو گئی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حویلی : چوہدری محسن عزیز نے پراجیکٹ این زیڈ ویلی کا افتتاح کر دیا

سڑک پر کھڈےاور ناقص تعمیر کے باعث حادثہ پیش آیا ۔عوامی حلقوں کا حادثات پر تشویش کا اظہار، علاقے کی ٹوٹتی سڑکوں خطرناک راستوں اور مسلسل نظرانداز کیے جانے کی ایک دردناک تصویر ہے۔