حویلی(کشمیر ڈیجیٹل)سٹار نووا کے پراجیکٹ این زیڈ ویلی کی افتتاحی تقریب ضلع حویلی فارورڈکہوٹہ کے مقام پر انعقاد پذیر ہوئی جس کا افتتاح اُمیدوار اسمبلی چوہدری محسن عزیز نے کیا ہے ۔
اس موقع پر محسن عزیز نے کہا کہ اپنی زمین اپنا گھر خواب تھا مگر حقیقت میں بدلنے کے لیے پلاٹ خرید سکتے ہیں ، پرائم لوکیشن اور مناسب قیمت پر پلاٹ دستیاب ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم فیصل راٹھور اپنے اعلانات پر جلد عملدرآمد کروائیں،محسن عزیز
ان کے مطا بق ایسی سوسائٹی جہاں پر تمام سہولیاتِ آپ کو ایک ہی چھت تلے ملیں گی ، آج ہی اپنا مستقبل بہتر بنائیں زمین خریدیں ۔
رنگ روڈ کے بلکل قریب اپنے خوابوں کی تعبیر کریں، تاکہ آپ کا کل بہتر ہو ، محسن عزیز نے کہا ہے اس پراجیکٹ سے لوگوں کو با آسانی اقساط پر پلاٹ ملیں گے آنے والے کل میں کروڑوں کی زمین بن جائے گی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:محسن عزیز کے مختلف یونین کونسلز کے طوفانی دورے،مسائل حل کی یقین دھانی
چوہدری محسن عزیز کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ نہ صرف لوگوں کو رہائش کے بہتر مواقع فراہم کرے گا بلکہ علاقے میں سرمایہ کاری اور روزگار کے نئے امکانات بھی پیدا ہوں گے ۔
انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ اپنے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے اس منصوبے سے فائدہ اٹھائیں کیونکہ آنے والے وقت میں اس زمین کی مالیت میں نمایاں اضافہ ہوگا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اخلاق الرحمن راٹھور کا حویلی میں5 سمال انڈسٹری زونز،125فیکٹریاں لگانے کا اعلان




