لاہور(کشمیر ڈیجیٹل)آزاد کشمیر کی سیاست میں بڑی تبدیلی، آزادکشمیر الیکشن سے قبل سیاسی جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گیا، سیاستدانوں کی بڑی تعداد پارٹیاں چھوڑ کر دوسری پارٹیوں میں شمولیت اختیار کرنے لگے۔
پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد رشید باضابطہ طور پر مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے، اس سلسلے میں چوہدری محمد رشید کی وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام سے اہم ملاقات ہوئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سابق چیف الیکشن کمشنر عبدالرشید سلہریا کو 68لاکھ سے زائدالائونسزجاری، 2 ملازمین بھی تفویض

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے سابق وزیرحکومت اور رہنما پیپلزپارٹی چوہدری محمد رشید کو مسلم لیگ ن کا مفلر پہنا کر باقاعدہ طور پر پارٹی میں شامل کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس نئی عمارت میں بلائے جانے کا امکان
انجینئر امیر مقام نے چوہدری محمد رشید کو مسلم لیگ ن میں باقاعدہ خوش آمدید کہا، اس موقع پر سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر، وفاقی وزیر سرداریوسف بھی اس موقع پر موجود تھے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کا عوامی خدمت کا ایک اور وعدہ پورا،ہنڈی پیراں ایف اے پی سنٹر کا افتتاح
وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے چوہدری محمد رشید کو گزشتہ روز وزارت سے برطرف کر دیا تھا، رانا ثناء اللہ سے ملاقات کرنے پر چوہدری محمد رشید کی وزارت سے برطرف کیا گیا تھا مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے کارکنان کی بڑی تعداد نے چوہدری محمد رشید کا استقبال کیاگیا۔




