ماکڑی سے دریائے نیلم کی لہروں کی نذر بچے کی لاش ہولاڑ سے مل گئی

کوٹلی(کشمیر ڈیجیٹل)کروٹ ہولاڑ ڈیم کے مقام سے ایک کمسن بچے کی لا ش برآمد ہونے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق بچے کی شناخت آفان ولد عبد الرحمن ساکن ماکڑی، مظفرآباد کے طور پر ہوئی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:تعلیمی بورڈ میرپور کی تقسیم، بورڈ بچاؤ کمیٹی کی احتجاج کی دھمکی

تفصیلات کے مطابق 16 اپریل کو ماکڑی کے مقام پر دریائے نیلم میں ایک بچے کے ڈوبنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد ریسکیو 1122 کوٹلی کی ٹیم نے فوری طور پر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور بھارت کے درمیان مستقبل میں ممکنہ معرکہ پہلے سے زیادہ خطرناک ہوسکتا ہے، عالمی ماہرین کا انتباہ

کئی دنوں کی تلاش کے بعد بالآخر بچے کی لا ش کروٹ ہولاڑ ڈیم کے علاقے سے برآمد کر لی گئی۔ریسکیو 1122 کی ٹیم نے لاش کو ضروری کارروائی کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آبنائے ہرمز کے قریب بھی نہ آناورنہ طاقت کا استعمال کرینگے، ایران کی امریکہ کو وارننگ

واقعے کے بعد علاقے میں غم کی فضا قائم ہے جبکہ اہلِ خانہ پر دکھوں کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے۔مقامی افراد نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ دریا اور ڈیم کے خطرناک مقامات پر حفاظتی اقدامات مزید سخت کئے جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے دلخراش واقعات سے بچا جا سکے

علاقہ مکینوں نے بھی ریسکیو ٹیموں کے ساتھ مل کر تلاش کے عمل میں حصہ لیا، جبکہ والدین اور اہل خانہ شدید غم و اندوہ کا شکار ہیں۔

انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بچوں کو دریا کے قریب اکیلا نہ چھوڑیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔

Scroll to Top