تہران (کشمیر ڈیجیٹل)ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کی سلامتی کا کنٹرول مکمل طور پر ایران کے پاس ہے ۔اپنی سلامتی پر کوئی کمپرومائز نہیں کرینگے۔
تمام ممالک کو چاہیے کہ وہ نیوی گیشن ایرانی مسلح افواج کے ساتھ قریبی رابطے میں رہ کر کریں ورنہ کسی بھی منفی صورتحال کا سامنا کرنے پر ایران ذمہ دار نہیں ہوگا۔
ایرانی افواج نے امریکہ ودیگر ممالک کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمد و رفت کے حوالے سے نئی اور سخت ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ اس پر عملدرآمد کرنا سب پر لازم ہوگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:تعلیمی بورڈ میرپور کی تقسیم، بورڈ بچاؤ کمیٹی کی احتجاج کی دھمکی
ہدایات میں واضح کیا گیا ہے کہ تمام تجارتی بحری جہاز اور آئل ٹینکرز ایرانی حکام سے رابطے کے بغیر اس اہم سمندری گزرگاہ میں نقل و حرکت نہ کریںورنہ طاقت کا استعمال کرینگے۔
ایرانی افواج کے ترجمان کے مطابق آبنائے ہرمز کی سلامتی کا کنٹرول مکمل طور پر ایران کے پاس ہے اور اب سے تمام نیوی گیشن ایرانی مسلح افواج کے ساتھ قریبی رابطے میں رہ کر کی جانی چاہیے۔
ترجمان نے خبردار کیا کہ ایران کی سرحدوں یا کسی بھی حصے میں کسی بھی سطح کے خطرے کا بھرپور اور سختی سے جواب دیا جائے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:میرپور منگلہ ڈیم متاثرین کا دیرینہ خواب پورا، وزیراعظم آزاد کشمیر کی موجودگی میں آلاٹمنٹ آرڈرز کی تقسیم
ایرانی حکام نے امریکی بحریہ کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کے قریب بھی نہ آئے، کیونکہ امریکہ کے جارحانہ اقدامات خطے کی موجودہ صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا سکتے ہیں۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ خلیج میں بحری جہازوں کی سلامتی کے لیے امریکی مداخلت خطرہ ہے، اس لیے سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام بحری جہازوں کو ایرانی ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔




