مسلم لیگ ن آزادکشمیر اور جمعیت اہل حدیث کے مابین انتخابی حکمت عملی طے پا گئی

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)آل جموں و کشمیر مرکزی جمعیت اہل حدیث اور پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے مابین ایک اہم مشترکہ اجلاس مرکز اہل حدیث جامعہ محمدیہ مظفرآباد میں منعقد ہوا۔

جس میں آزاد جموں و کشمیر کے آئندہ عام انتخابات کے تناظر میں باہمی امور، سیاسی صورتحال اور انتخابی حکمتِ عملی پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں دونوں جماعتوں کی مرکزی و ضلعی قیادت نے شرکت کی اور باہمی مشاورت کے بعد اس امر پر اصولی اتفاق کیا گیا کہ آزاد کشمیر کے آمدہ انتخابات میں مشترکہ مقاصد کے حصول اور خطے کے وسیع تر مفاد میں مل کر چلنے کی راہ اختیار کی جائے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ماکڑی سے دریائے نیلم کی لہروں کی نذر بچے کی لاش ہولاڑ سے مل گئی

اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ موجودہ حالات میں ملی و قومی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے باہمی ہم آہنگی، اتحاد اور مشترکہ جدوجہد ناگزیر ہے، تاکہ آزاد کشمیر کے عوام کی حقیقی نمائندگی کو یقینی بنایا جا سکے اور خطے کو درپیش چیلنجز کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے۔

اس موقع پر امیر آل جموں و کشمیر مرکزی جمعیت اہل حدیث مولانا محمد صدیق صدیقی کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے وفد کی مرکز آمد پر نیک تمناؤں اور خیرسگالی کا پیغام پہنچایا گیا، جس میں اس مشاورتی عمل کو خطے کے وسیع تر مفاد میں ایک مثبت پیش رفت قرار دیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور بھارت کے درمیان مستقبل میں ممکنہ معرکہ پہلے سے زیادہ خطرناک ہوسکتا ہے، عالمی ماہرین کا انتباہ

اجلاس میں آل جموں و کشمیر مرکزی جمعیت اہل حدیث کی جانب سے سینئر نائب امیر مولانا سید عتیق الرحمن شاہ محمدی، ناظم اعلیٰ دانیال شہاب مدنی، سرپرست جماعت مولانا محی الدین اثری، ضلعی امیر مولانا زاہد الاسلام اثری، ضلعی ناظم محمد ممتاز احمد مغل، ضلعی سینئیر نائب امیر مولانا عصمت اللہ عاصم، ضلعی نائب امیر مولانا نصیر احمد شیرازی، چیئرمین الانصار ویلفیئر ٹرسٹ عبدالشکور آزاد، مرکزی ناظم تبلیغ مولانا فضل الرحمن فاروقی سمیت دیگر ذمہ داران شریک ہوئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:تعلیمی بورڈ میرپور کی تقسیم، بورڈ بچاؤ کمیٹی کی احتجاج کی دھمکی

جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کی جانب سے صدر شاہ غلام قادر، سیکرٹری جنرل چوہدری طارق فاروق، سیکرٹری مالیات ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر، مرکزی نائب صدر پیر سید مرتضیٰ علی گیلانی، سابق ایم ایل اے اسد علیم شاہ، مرکزی رہنما راجہ ثاقب مجید، ضلعی صدر انجینئر فراز عارف، سیکرٹری جنرل ضلع نیلم رانا نصیر احمد محمدی اور دیگر قائدین نے شرکت کی۔اجلاس کے حوالے سے تفصیلی اعلامیہ جلد جاری کیا جائے گا۔

Scroll to Top