مظفرآباد میں عوامی شکایات پر سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد حماد بشیر نے انسپیکٹر اوزان و پیمائش کے ہمراہ شہر بھر کے ہوٹلز اور نان بائی تندوروں کا اچانک دورہ کیا۔
چھاپے کے دوران صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ روٹی کے وزن کو بھی باقاعدہ چیک کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان، سبزیاں، پھل، گوشت اور آٹا مزید مہنگے
چھاپے کے دوران انکشافات اور کارروائی:
چیکنگ کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ مقررہ اصولوں کے برخلاف روٹی کا وزن 100 گرام کے بجائے صرف 60، 70 اور 80 گرام تک پایا گیا۔ ناپ تول میں اس صریح کمی اور عوامی شکایات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر ہی قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی، جس کے تحت دکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے اور متعدد افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔




