وزیراعظم فیصل راٹھور کا دورہ میرپور، پریس کلب کیلئے 10لاکھ گرانٹ کا اعلان

میرپور(کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ میرا تعارف کسی عہدے سے نہیں بلکہ میرے والد مرحوم کی نو ماہ کی حکومت کا مرہون منت ہے۔

ماضی میں ریاست کے اندر ہیجان اور بے چینی کے ایام میں پاکستان پیپلز پارٹی کی اس حکومت نے نہ صرف ایک فکر کو تقویت دی بلکہ سیاسی جماعتوں کے وقار کو بھی بحال کیا۔

ہم نے ایجوکیشن پیکیج دیا، ادارہ جاتی اصلاحات کیلئے پالیسیاں متعارف کروائیں اور ہر فیصلے میں عوامی مفاد کو مقدم رکھا، صحافی برادری کے مطالبہ پر یہاں دو کلومیٹر پختہ سڑک دینے کا اعلان کرتا ہوں۔

میرپور کی صحافی برادری کے مطالبہ پر پریس کلب کی بلڈنگ کیلئے پی سی ون کی منظوری دی جائے گی ، جبکہ اس کام کے فوری آغاز کیلئےدس لاکھ روپے کی گرانٹ کا اعلان کرتا ہوں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ڈرگ کیمسٹ ایسوسی ایشن پونچھ کا میڈیسن ٹینڈر پر شدید تحفظات کا اظہار

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کشمیر پریس کلب میرپور کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا ۔

کشمیر پریس کلب میرپور کی جانب سے وزیراعظم آزاد کشمیر کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں وزیراعظم آزاد کشمیر کو کشمیر پریس کلب میرپور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کے ہمراہ وزرائے حکومت چوہدری یاسر سلطان ، چوہدری ارشد حسین ، چوہدری اخلاق ، مشیر حکومت سردار فہد یعقوب ، ڈی جی پولیٹیکل آفیئرز عامر ذیشان جرال ، معاون خصوصی برائے وزیر اعظم سید اعزادار شاہ، صدر پریس کلب سید عابد شاہ ، جنرل سیکرٹری راجہ سہراب خان ، سمیت سینئر صحافی صاحبان اور دیگر بھی موجود تھے۔

، صدر کشمیر پریس کلب سید عابد حسین شاہ نے وزیراعظم آزاد کشمیرفیصل ممتاز راٹھور کو پریس کلب کی تاریخ مستقبل اور درپیش چیلنجز بارے آگاہ کیا ۔

قبل ازیں وزیراعظم آزاد کشمیر کے کشمیر پریس کلب میرپور پہنچنے پر صحافی برادری کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا ، وزیراعظم آزاد کشمیر کو مالائیں پہنائی گئیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مہنگائی کا طوفان،گھی ،چینی، کوکنگ آئل کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں

جبکہ وزیراعظم آزاد کشمیر کے قافلے پر گل پاشی بھی کی گئی ۔اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر نے روزنامہ روشنک کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ عوام کو یہ یقین ہے کہ اگر ان کے مسائل اب حل نہ ہوئے تو شاید پھر کبھی نہ ہوں،اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہم نے صرف باتیں نہیں کیں بلکہ عملی اقدامات کئے ہیں۔۔

عوام کیلئے سیکرٹریٹ کے دروازے کھول دیئے گئے ہیں ، اقتدار کے ایوانوں تک عام آدمی کو رسائی دے دی گئی ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت تندہی کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

ہم صرف اعلانات نہیں بلکہ عملی کام پر یقین رکھتے ہیں، الیکشن شیڈول سے ایک دن پہلے تک بھی اگر عوامی مفاد کا کوئی کام ممکن ہوا تو اسے ضرور مکمل کیا جائے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وفاقی آئینی عدالت:ملازمین کے الاؤنسز میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔ ہم نے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ فلاحی منصوبے مکمل کرنے کی کوشش کی ہے۔۔

عوامی فلاح کے لیے ہر قیمت دینے کو تیار ہیں،انہوں نے کہا کہ حکومتیں پانچ سال کے لیے آتی ہیں، پالیسیاں بناتی ہیں اور انہیں عملی شکل دیتی ہیں لیکن ہم نے محدود وقت میں کام کیا ہے۔

اگر انسان میں کچھ کرنے کا جذبہ ہو تو اللہ تعالیٰ خود راستے ہموار کر دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیح ہے کہ انتخابات شفاف اور منصفانہ ہوں، جب اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ منصب دیا تو حالات انتہائی مشکل تھے۔

یہ آزمائش کا وقت تھا اور لوگوں کا ریاست پر اعتماد متزلزل ہو چکا تھا۔ ان چیلنجز کا مقابلہ کرنا آسان نہیں تھا، مگر ہم نے پوری ہمت کے ساتھ ان مسائل کا سامنا کیا اور ان مسائل کو حل بھی کیا ۔

انہوں نے کہا کہ میرپور میرا پہلا دورہ ہے ، ہم سب کو مل کر اس شہر اور ریاست کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔وزیر حکومت چوہدری یاسر سلطان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب کی تعمیر صحافی برادری نے اپنی مدد آپ کے تحت کی ۔۔

وزیراعظم آزاد کشمیر صحافی برادری کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں ، اس پریس کلب کی بنیادی ضرورت دو کلو میٹر روڈ کا مطالبہ پورا کریں گے ، پریس کلب کی ریونیشن کے لیے حکومت اپنے وسائل کے مطابق اقدام کرے گی ، محدود وسائل میں عوامی فلاح کو ترجیح بنایا ہے

Scroll to Top