گلگت (کشمیر ڈیجیٹل)سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی بہتری، صفائی ستھرائی کے معیار اور مریضوں کو بروقت علاج کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے حکومت گلگت بلتستان نے ہسپتالوں کی نگرانی کا عمل تیز کردیا ہے۔
ایڈیشنل سیکریٹری صحت زاکر حسین نے پی ایچ کیو ہسپتال گلگت کا اچانک دورہ کرکے انتظامی اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیںگلگت بلتستان: 60کروڑ آمدنی،160وائلڈ لائف ملازمین،آزادکشمیر:آمدن 40لاکھ،200ملازمین،سنسنی خیزرپورٹ
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) اور ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایم ایس) نے ہسپتال کے مجموعی انتظامی امور، صفائی ستھرائی، حفظانِ صحت کے انتظامات اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
ایڈیشنل سیکریٹری صحت نے ہسپتال کے مختلف انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ صفائی ستھرائی کے اعلیٰ معیار کو ہر صورت برقرار رکھا جائے اور مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔
یہ بھی پڑھیں صدر آزاد کشمیر ڈاکٹر نجیب خان کی کوٹلی یونیورسٹی آمد، 1200 طلبہ میں ڈگریاں تقسیم
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے ہسپتال کے انتظامی امور کو مزید مؤثر بنانے اور علاج معالجے کے معیار میں بہتری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے پر بھی زور دیا۔
حکومت گلگت بلتستان کے مطابق عوام کو ان کی دہلیز پر معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہے۔



