مہنگائی کا طوفان،گھی ،چینی، کوکنگ آئل کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں

لاہور(کشمیر ڈیجیٹل)پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان کے مختلف شہروں میں مہنگائی کا طوفان سراٹھانے لگا۔

ذرائع کے مطابق مختلف شہروں کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا راج بدستور برقرار ہے جس کے باعث اشیائے خوردونوش غریب اور متوسط طبقے کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ڈرگ کیمسٹ ایسوسی ایشن پونچھ کا میڈیسن ٹینڈر پر شدید تحفظات کا اظہار

مارکیٹ ذرائع کے مطابق گھی، کوکنگ آئل، چائے پتی، سرف، دالیں اور چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جس نے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق درجہ اول کا گھی اور کوکنگ آئل 590 سے 595 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ درجہ دوم کا گھی اور آئل 540 روپے فی کلو تک پہنچ چکا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایران کی بہادری نے امریکہ اور اسرائیل کو دنیا میں رسوا کردیا، لیاقت بلوچ

اسی طرح درجہ سوم کا گھی اور آئل بھی بڑھ کر 470 روپے فی کلو کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا ہے۔ مزید برآں مختلف اقسام کے چاول بھی مہنگے ہو گئے ۔

جو چاول اس وقت 320 سے 640 روپے فی کلو کے درمیان فروخت کئے جا رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث گھریلو بجٹ شدید متاثر ہو رہا ہے

مزید یہ بھی پڑھیں:گلگت بلتستان، پختونخوا میں طوفانی بارشیں، گلیشیئر پھٹنے، سیلاب کا خطرہ، الرٹ جاری

سفید پوش طبقہ بھی شدید مالی دباؤ کا شکار ہے۔ عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔