اسلام آباد: آزادکشمیر کے عوام کے بعد اب فسادی جتھے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے سرغنوں کے اہلخانہ نے بھی شرپسند ٹولے کی انتشار کی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔
فسادی جتھے کے سرغنہ امتیاز اسلم (جو کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کورممبر ہیں ) کے بھائی عابد اسلم نے بھی کالعدم کمیٹی سے لاتعلقی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ اہل خانہ نے امتیاز اسلم کو بارہا سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ اپنی ہٹ دھرمی اور منفی روش پر قائم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راولاکوٹ میں ایف سی اہلکاروں کے مارے جانے سے متعلق کالعدم ایکشن کمیٹی کا پروپیگنڈا بے نقاب
بھائی عابد اسلم نے کہا کہ امتیازاسلم کے کسی بھی قول و فعل کے ہم ذمہ دار نہیں، میرے والد پاک فوج میں خدمات انجام دے چکے جبکہ چھوٹا بھائی بھی پاک فوج میں ملازمت کرتا ہے۔
عابد اسلم کا کہنا تھا کہ امتیاز اسلم کے ذاتی فیصلوں اور اقدامات سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔
عوامی سطح پر مسترد کیے جانے کے بعد اہل خانہ کی جانب سے بھی لاتعلقی کا اعلان فسادی جتھے کی تنہائی کو ظاہر کرتا ہے۔
یاد رہے کہ کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کور ممبر امتیاز اسلم گزشتہ 5 ماہ سے راولاکوٹ میں موجود ہیں، اب ان کے بھائی کا ویڈیو بیان سامنے آگیا ہےجس کو کالعدم ایکشن کمیٹی کیلئے بڑا جھٹکا قرار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی ریاست کیلئے رسک بن چکی، باب ہمیشہ کیلئے بند کیا جائے،شہریوں کا دوٹوک موقف
امتیاز اسلم کو میرپورڈویژن میں کالعدم ایکشن کمیٹی کا اہم سرغنہ سمجھاجاتا ہے، اب کے گھر والوں نے ہی فسادی ایجنڈا مسترد کردیا ہے۔
کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے شرپسند آئے دن بے نقاب ہو رہے ہیں۔




