اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں عید الاضحی27 مئی بروز بدھ کو ہونے کا امکان ہے۔
ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ نئے چاند کی پیدائش 16 اور 17 مئی کی درمیانی شب 1 بجکر 15 منٹ پر ہوگی، 17 مئی کی شام چاند کی عمر 18 گھنٹے سے زائد ہوگی۔
ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ مطلع صاف رہا ہو تو 17 مئی کو چاند دیکھا جاسکے گا، یکم ذی الحج 18 مئی اور عید الاضحیٰ 27 مئی کو ہونے کا امکان ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم فیصل راٹھور کا دورہ میرپور، پریس کلب کیلئے 10لاکھ گرانٹ کا اعلان
اگر 17 مئی کو چاند نظر نہیں آتا تو اس صورت میں ماہ ذوالقعد 30 دن کا ہوگا اور عید الاضحیٰ 28 مئی کو ہوگی۔
ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
اس سے قبل رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پاکستان میں عید الاضحیٰ کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ عید 27 مئی 2026 بروز بدھ منائے جانے کا قوی امکان ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مہنگائی کا طوفان،گھی ،چینی، کوکنگ آئل کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں
کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے بتایا تھا کہ سائنسی اعدد و شمار بتاتے ہیں کہ پاکستان میں عید الاضحیٰ 27 مئی 2026 بروز بدھ منائے جانے کا قوی امکان ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا :پی ٹی آئی اختلافات کا شکار، جوائنٹ سیکرٹری عہدے سے مستعفی
کونسل کا کہنا تھا کہ نئے چاند کی پیدائش 16 اور 17 مئی کی درمیانی رات پاکستانی وقت کے مطابق 1 بج کر 15 منٹ پر ہوگی اور 17 مئی کی شام غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر اکثر علاقوں میں 18 گھنٹے سے زائد ہو جائے گی، جو کہ انسانی آنکھ سے چاند دیکھنے کے لیے کافی ہے۔




