اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل) وفاقی آئینی عدالت نے تمام عدالتی ملازمین کے الاؤنسز میں بڑے اضافے کی منظوری دیدی۔
چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان نے عدالتی ملازمین کے الاؤنسز میں بڑے اضافے کی منظوری دیدی اس حوالے سے باقاعدہ آفس آرڈر بھی جاری کر دیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:گلگت بلتستان، پختونخوا میں طوفانی بارشیں، گلیشیئر پھٹنے، سیلاب کا خطرہ، الرٹ جاری
آفس آرڈر کے مطابق وفاقی آئینی عدالت کے تمام ملازمین کے جوڈیشل اور یوٹیلیٹی الاؤنس میں بنیادی تنخواہ کے 50 فیصد تک اضافہ کیا گیا، نئے الاؤنسز کا اطلاق تمام ملازمین پر فوری طور پر ہوگا۔
اس میں مزید کہا گیا کہ اضافی الاؤنسز غیر معمولی چھٹی کے دوران قابلِ قبول نہیں ہوں گے، اخراجات عدالت کے مالی سال 26-2025 کے مختص بجٹ سے پورے کیے جائیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر : آندھی، طوفان،بارشیں،طغیانی ،ایس ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
ایڈیشنل رجسٹرار ایڈمن نے الاؤنسز میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر الیکشن، نوازشریف نے مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس طلب کرلیا
ایڈیشنل رجسٹرار ایڈمن نے باضابطہ آفس آرڈر جاری کر دیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ اخراجات عدالت کے مالی سال 26-2025 کے مختص بجٹ سے پورے کیے جائیں گے۔




