آزادکشمیر : آندھی، طوفان،بارشیں،طغیانی ،ایس ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) نے حالیہ دنوں میں گرمی کی شدت میں اضافے اور مقبوضہ کشمیر سے آنے والے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں تیزی کے پیش نظر ممکنہ طغیانی کے خطرے سے خبردار کر دیا ۔

اس سلسلے میں تمام متعلقہ اضلاع کو فوری اور مؤثر حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

سرکلر کے مطابق عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے دریاؤں اور ندی نالوں کے کناروں پر غیر ضروری آمد و رفت پر فوری پابندی عائد کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان کابل پر بھی قبضہ کرلے، افغان شہری نے عسکری قیادت سے مدد مانگ لی

حساس مقامات کی نشاندہی کرتے ہوئے وہاں پولیس اور انتظامیہ کی تعیناتی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ SDMA نے متعلقہ اداروں کو عوامی آگاہی مہم چلانے کا بھی کہا تاکہ شہری ممکنہ خطرات سے باخبر رہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

مزید برآں، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام اداروں کو الرٹ رہنے اور باہمی رابطہ مؤثر بنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جن علاقوں میں سیلاب کا خطرہ زیادہ ہے وہاں خصوصی نگرانی کا نظام قائم کیا جائے اور بروقت اطلاعات کی ترسیل یقینی بنائی جائے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:علماء ومشائخ کی بڑی بیٹھک ، لیاقت بلوچ سمیت عمائدین مظفرآباد پہنچ گئے

کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی صورت میں SDMA کے ایمرجنسی آپریشن سینٹر کو فوری طور پر آگاہ کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

Scroll to Top