آزادکشمیر الیکشن، نوازشریف نے مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس طلب کرلیا

مظفرآباد، لاہور(کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف آزاد جموں کشمیر میں آئندہ عام انتخابات میں کامیابی کیلئے متحرک ہوگئے ۔

میاں نوازشریف نے پارٹی ٹکٹ کے اجراء کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں کشمیر کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس 6 اور 7 مئی 2026 کو مظفر آباد میں طلب کر لیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:میرپور: وزیراعظم آزاد کشمیر نے23 کروڑ سے زائد مالیت کے واٹر سپلائی منصوبے کا افتتاح کر دیا

آزادکشمیر میں الیکشن کی تیاریاں عروج پر ۔ سیاسی جوڑ توڑ کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین اپنے اپنے امیدواروں کی کامیابی کیلئے سرتوڑ کوششوں میں مصروف ہوگئے ۔

آزادکشمیر میں الیکشن جیتنے کیلئے مسلم لیگ ن کے قائدین بھی متحرک ہوگئے ۔ سابق وزیراعظم اور صدر مسلم لیگ ن میاں محمد نوازشریف نے آزادکشمیر کے دورے کا اعلان کردیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں: شاہراہ سرینگر پر ٹریفک کا المناک حادثہ ، گاڑیاں الٹ گئیں ،متعدد مسافر شدید زخمی

زرائع کے مطابق آزادکشمیر میں الیکشن کیلئے مسلم لیگ ن کی ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے سابق وزیراعظم پاکستان و صدر مسلم لیگ ن نوازشریف نے مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس 6-7مئی کو مظفرآباد میں طلب کرلیا ۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم وصدر مسلم لیگ ن میاں نوازشریف نے اس سے قبل بھی دور مرتبہ آزادکشمیر آنے کا اعلان کیا تھا مگر بعض وجوہات کی بناء پر نوازشریف کا دورہ آزادکشمیر منسوخ ہوگیا تھا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عیدالاضحیٰ پر جھولوں پر پابندی؟ شہریوں کے تحفظ کے لیے بڑا فیصلہ

صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر شاہ غلام قادر نے میاں نوازشریف کےدورہ مظفرآباد کے حوالے سے بھی سوشل میڈیا میں پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ قائد و صدر پاکستان مسلم لیگ ن محمد نواز شریف اگلے ہفتے مظفرآباد تشریف لائیں گے اور پارلیمانی بورڈ کی صدرات کرینگے