لاہور(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) سیزن 11 کے دوسرے ایلیمینیٹر میں حیدرآباد کنگزمین نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 187 رنز کا ہدف دے دیا۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر حیدرآباد کنگزمین کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔
حیدرآباد کنگزمین نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 186 رنز اسکور کیے۔عثمان خان نے 61 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
کنگز مین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے۔
عثمان خان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 30 گیندوں پر 61 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ کسل پریرا نے 37 اور مارنس لبوشین نے 39 رنز بنائے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 11: دوسرے ایلی منیٹر میں آج ایک اہم اور سنسنی خیز مقابلہ متوقع
ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز ہی بنا سکی اور جیت سے صرف 2 رنز دور رہ گئی۔
مارک چیپ مین نے 43، حیدر علی نے 31 جبکہ ڈیون کونوے نے 30 رنز کی اننگز کھیلی، تاہم آخری اوورز میں مطلوبہ رفتار برقرار نہ رکھ سکے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل، حیدرآباد کنگزمین نے ملتان سطانز کی چھٹی کرا دی
اس کے علاوہ کپتان مارنوس لیبوشین نے 39،صائم ایوب نے 38 رنز بنائے۔ کوشال پریرا نے 37رنز کی اننگز کھیلی۔
اسلام آباد کی جانب سے عماد وسیم نے2 ،کرس گرین، رچرڈ گلیسن اور فہیم اشرف نے ایک،ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔
میچ کے آخری لمحات انتہائی سنسنی خیز رہے جہاں یونائیٹڈ کو جیت کیلئے چند رنز درکار تھے لیکن کنگز مین کے باؤلرز نے دباؤ میں بہترین کارکردگی دکھا کر مقابلہ اپنے نام کر لیا۔
اس شاندار جیت کے ساتھ کنگز مین نے فائنل میں جگہ بنا لی۔واضح رہے کہ آج کی فاتح ٹیم اتوار کو فائنل میں پشاور زلمی سے مقابلہ کرے گی
ہارنے والی ٹیم کا سفر ایونٹ میں ختم ہوجائے گا۔پی ایس ایل 11 کا فائنل اتوار کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔




