پاکستان سپر لیگ 11 کے دوسرے ایلی منیٹر میں آج ایک اہم اور سنسنی خیز مقابلہ متوقع ہے جہاں پہلی بار ایونٹ میں شریک ہونے والی حیدرآباد کنگز مین کا سامنا تجربہ کار اور تین مرتبہ ٹائٹل جیتنے والی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈسے ہوگا ۔
اس میچ کی اہمیت اس لیے بھی بڑھ گئی ہے کہ جو بھی ٹیم کامیابی حاصل کرے گی وہ اتوار 3 مئی کو فائنل میں پہلے سے کوالیفائی کرنے والی پشاور زلمی کے خلاف میدان میں اترے گی ۔
پشاور زلمی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچویں مرتبہ پی ایس ایل کے فائنل میں جگہ بنائی ہے اور اس طرح وہ لیگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ فائنل کھیلنے والی ٹیم بن گئی ہے۔ ٹیم کی مستقل مزاجی اور شاندار کھیل نے اسے اس مقام تک پہنچایا ہے ۔
دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایلی منیٹر ٹو کی تیاری کے لیے گزشتہ روز LCCA گراؤنڈ میں بھرپور پریکٹس سیشن کیا، جہاں کھلاڑیوں نے اپنی خامیوں پر قابو پانے اور حکمت عملی بہتر بنانے پر توجہ دی۔ ٹیم کا مورال بلند بتایا جا رہا ہے اور وہ فائنل میں جگہ بنانے کے لیے پُرعزم ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 11میں میری کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں رہی،محمد رضوان
اس کے برعکس حیدر آباد کنگز میننے غیر روایتی انداز اپناتے ہوئے پریکٹس کے بجائے آرام کو ترجیح دی ہے ۔ ایونٹ میں پہلی بار شرکت کرنے کے باوجود ٹیم نے غیر معمولی کارکردگی دکھائی ہے اور شائقین کے مطابق یہ ٹیم اس میچ میں اپ سیٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔
لیگ مرحلے میں ملتان سلطانز نے ابتدا میں بہترین کارکردگی دکھائی مگر آخری دو میچوں میں شکست کے باعث وہ تیسرے نمبر پر چلی گئی۔ تاہم لاہور میں ان کا ریکارڈ خاصا متاثر کن رہا جہاں انہوں نے پانچ میں سے چار میچ جیتے ۔
حیدرآباد کنگز مین نے ابتدائی چار میچز میں شکست کے بعد شاندار کم بیک کیا اور مسلسل فتوحات حاصل کرتے ہوئے پلے آف مرحلے تک رسائی حاصل کی۔ آخری لیگ میچ میں ڈرامائی کامیابی نے ان کی نیٹ رن ریٹ بہتر بنائی اور یوں وہ ایلی منیٹر تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 11: پلے آف مرحلےکیلئے ٹیموں کی لائن اپ مکمل
آج کا مقابلہ فیصلہ کن حیثیت رکھتا ہے اور شائقین کرکٹ ایک کانٹے دار اور دلچسپ میچ کی توقع کر رہے ہیں ۔




