وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ایس ایل سیزن 11 کے تینوں پلے آف میچز میں بھی تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دیدی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے پی ایس ایل کے تینوں پلے آف میچز میں تماشائیوں کی اجازت دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شائقین کرکٹ کا وزیراعظم سے بڑا مطالبہ: پی ایس ایل میچز کے لیے اسٹیڈیم کھولنے کی اپیل
محسن نقوی نے بتایا کہ کراچی اور لاہور میں ہونیوالے پلے آف میچز میں تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت ہوگی۔وزیر اعظم نے ہدایت دی ہے کہ تماشائی اسٹیڈیم آنے کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں۔
اس سے پہلے وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جس میں سکیورٹی صورتحال اور پی ایس ایل میچز میں شائقین کی شرکت کے معاملے پر بھی گفتگو کی گئی۔
Just had a meeting with Prime Minister Shehbaz Sharif, and I’m pleased to share that we have secured his approval for public attendance in all three PSL playoff matches as well.
However, this comes with an important condition from his side that fans are strongly encouraged to… pic.twitter.com/SXtyhrIBpF
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) April 27, 2026
وزیر اعظم نے ایران امریکا مذاکراتی عمل کے دوران بہترین سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے فائنل کے لیے تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دی تھی۔ پاکستان سپر لیگ کا پلے آف مرحلہ آج سے شروع ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل پلے آف مرحلہ ، شائقین کا وزیراعظم سے بڑا مطالبہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
کراچی میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کوالیفائر میں مد مقابل ہوں گی ۔ اس کے بعد بدھ کو پہلے ایلی مینیٹر میں حیدرآباد کنگز مین اور ملتان سلطانز کا مقابلہ لاہور میں ہوگا۔
اس کے بعد پھر دوسرا ایلی مینیٹر یکم مئی کو لاہور میں ہی کھیلا جائے گا جبکہ پی ایس ایل 11کا بڑا فائنل 3 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔




