پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) الیون کے سنسنی خیز مقابلے اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں، جس کے ساتھ ہی شائقینِ کرکٹ کا جوش و خروش بھی عروج پر پہنچ گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر کرکٹ فینز نے وزیراعظم شہباز شریف سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ پی ایس ایل پلے آف کے تمام میچز اسٹیڈیم میں دیکھنے کی اجازت دی جائے۔
اس وقت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر “Open PSL for Public” کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف پہلے ہی پی ایس ایل فائنل کے لیے شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دے چکے ہیں، تاہم اب مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ پلے آف کے اہم مقابلوں کے لیے بھی یہی سہولت فراہم کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل پلے آف مرحلہ ، شائقین کا وزیراعظم سے بڑا مطالبہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
پاکستان سپر لیگ الیون کے راؤنڈ میچز کے اختتام پر حتمی چار ٹیموں کا فیصلہ ہو چکا ہے۔ پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ، ملتان سلطانز اور حیدرآباد کنگزمین پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ فور میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی ہیں۔ ایونٹ میں پلے آف مقابلوں کا سلسلہ کل (منگل) سے شروع ہوگا، جس کے لیے شائقین اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے بے صبری سے وزیراعظم کے فیصلے کے منتظر ہیں۔




