مظفرآباد: اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد حماد بشیرنے عوامی شکایات پر خود ساختہ قیمتیں مقرر کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کا آغازکردیا۔
سول سوسائٹی فورم مظفرآباد کی طرف سے گڑھی پن چوک اور ائیرپورٹ بازار میں مقرر شدہ انراخ سے زائد قیمت کی وصولی کی شکایت پر اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد حماد بشیر نے کارروائی کرتے ہوئےچکن اور بیف سرکاری مقرر شدہ انراخ سے زائد بیچنے پر دوکاندار دھر لئے۔
یہ بھی پڑھیں:عدالتی احکامات کی خلاف ورزی مہنگی پڑی،نائب تحصیلدار کے وارنٹ گرفتاری جاری
اسسٹنٹ کمشنر نے ایف آئی آر درج کرتے ہوئے دکانداروں کو حوالات بند کردیا اور کہا کہ “کوئی تاجر یا قانون توڑنے والے فرد قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتا۔
انہوں نے کہا کہ عوام کسی بھی شکایت کی صورت میں ہم سے رابطہ کرے ہم انشاءاللہ بھرپور کاروائی کریں گے اور حقدار تک اس کا جائز حق پہنچائیں گے۔
دکانداروں نے اپنے ویڈیو بیان میں چکن اور بیف مہنگا بیچنے کا اعتراف کرتے ہوئے شہریوں اور اسسٹنٹ کمشنر سے معافی مانگی اورآئندہ ایسی حرکت سے باز رہنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پیزا، برگر شاپس پر ایکسپائر ومضر صحت اشیاء کے استعمال پر فوڈ اتھارٹی کاایکشن،3آئوٹ لیٹس سیل
یاد رہے کہ مظفرآباد میں فوڈ اتھارٹی بھی ملاوٹی اشیاء فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کرتی ہے لیکن اس کے باوجود آءے روز ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں،گرفتار ہونے والے دکانداروں کو فوری رہا کردیا جاتا ہے جبکہ سیل کی گئی دکانیں دوسرے دن کھول دی جاتی ہیں۔




