سینٹرل بار ایسوسی ایشن حلف برداری، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کابینہ سے حلف لیا

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) سنٹرل بار ایسوسی ایشن مظفرآباد کی کابینہ کی حلف برداری کی ایک نہایت پروقار اور شاندار تقریب منعقدکی گئی جس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخواسہیل خان آفریدی نے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے نو منتخب کابینہ کو دلی مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ نئی کابینہ وکلاء برادری کے مسائل کے حل اور ادارے کی بہتری کیلئے بھرپور کردار ادا کرے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:معرکہ حق میں شکست،مودی سفارتی محاذ بھی کھو چکا،خواجہ آصف کی کڑی تنقید

تقریب میں ملک کے نامور قانون دان سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ، جناب نعیم حیدر پنجوتھا ایڈووکیٹ اور جناب علی بخاری ایڈووکیٹ نے بھی خصوصی شرکت کی۔

معزز مہمانانِ گرامی نے اپنے خطابات میں وکلاء برادری کے کردار، قانون کی بالادستی، آئین کی حفاظت اور انصاف کی فراہمی میں وکلاء کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد انتظامیہ کا جڑواں شہروں میں ٹریفک بحال کرنے کا اعلان

مہمانان گرامی نے اس بات پر زور دیا کہ وکلاء معاشرے میں انصاف کے علمبردار ہیں اور انہیں اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو دیانتداری، جرات اور اصولوں کے ساتھ نبھانا چاہیے۔

تقریب نہایت منظم انداز میں منعقد ہوئی اور وکلاء برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے اسے ایک یادگار اور باوقار موقع بنا دیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:راولاکوٹ: عالمی یوم ملیریا، سردار نجیب ،ڈاکٹر ساجد بخاری کی قیادت میں واک کا اہتمام

یہ تقریب نہ صرف نو منتخب کابینہ کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوئی بلکہ وکلاء کے اتحاد اور پیشہ ورانہ وقار کی عکاسی بھی تھی۔

Scroll to Top