راولاکوٹ: عالمی یوم ملیریا، سردار نجیب ،ڈاکٹر ساجد بخاری کی قیادت میں واک کا اہتمام

راولاکوٹ(کشمیر ڈیجیٹل) 25 اپریل عالمی یوم ملیریا کے موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس راولاکوٹ کے زیر اہتمام ملیریا سے بچاؤ اور عوامی آگاہی کیلئے واک کا اہتمام کیا گیا۔

واک ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس راولاکوٹ سے شروع ہو کر غازی ملت پریس کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔

سردار نجیب حسین ڈسٹرکٹ سی ڈی سی افسرڈاکٹر ساجد بخاری، ڈاکٹر جہانگیر زیب کی قیادت میں سردار عارف، خواجہ مشتاق، نعمان ارشد، محمود سہیل، طالب اور دیگر ہیلتھ ورکرز نےواک میں شرکت کی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر بار کونسل کا بڑا اقدام ،وکیل حبیب اللہ ایڈووکیٹ کا لائسنس معطل

واک میں محکمہ صحت کے افسران، ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور خواتین ہیلتھ ورکرز بھی کثیر تعداد میں شریک ہوئے ۔شرکاء واک نے ملیریا سے بچاؤ کے حوالے سے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر احتیاطی تدابیر درج تھیں۔

اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملیریا ایک جان لیوا مرض ہے جس سے بچاؤ کے لیے صفائی کا خاص خیال رکھنا، مچھر دانی کا استعمال اور گھروں کے اطراف پانی کھڑا نہ ہونے دینا ضروری ہے۔

واک کے اختتام پر غازی ملت پریس کلب کے باہر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر جہانگیر زیب اور دیگر نے کہا کہ عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لیے اس طرح کی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ راولاکوٹ کو ملیریا فری ضلع بنایا جا سکے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سپیکر گلگت بلتستان نذیر احمد ایڈووکیٹ کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

انہوں نے محکمہ صحت کی کاوشوں کو سراہا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ ملیریا کے خاتمےکیلئے محکمہ صحت سے تعاون کریں۔اس موقع پر شرکاء واک میں اگئی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔

جن پر ملیریا اور ڈینگی سے بچاؤ کی تدابیر موجود ہیں ۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اس بیماری سے نجات حاصل کر سکتے ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سکائی لنک پبلک ہائی سکول پیر بالا ڈرگ تقسیم کرنے لگا،سردار جہانداد ایڈووکیٹ کا الزام

محکمہ صحت سے ذمہ داران نے غازی ملت پریس کلب کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب نے ہماری ہر عوامی آگاہی مہم و پروگرامات کی بڑھ چڑھ کر کوریج دی ہے ۔

Scroll to Top